آذربائیجان اورآرمینیا میں وسیع پیمانے پرجنگ کا خدشہ،سرحدوں پرکئی جھڑپیں ،آذربائیجان کا کئی دیہات پرقبضہ: آرمینیا میں مارشل لا نافذ

0
54

باکو:آذربائیجان اور آرمینیا میں جنگ کا خدشہ، آرمینیا میں مارشل لا نافذ،آذری فوج بھی ریڈ الرٹ،اطلاعات کے مطابق وسط ایشیائی مسلم اکثریتی ملک آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جنگ کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، دونوں ملکوں کے درمیان متنازعہ علاقے ناگورنو-کاراباخ پر کچھ توقف کے بعد ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب سے دوبارہ جھڑپیں دوبارہ شروع ہو گئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے دونوں ممالک نے درمیان متنازعہ علاقے ایک دوسرے پر جھڑپیں شروع کرنے کا الزام عائد کیا ہے،آرمینیا نے دعوی کیا ہے کہ آذربائیجان کی فورسز نے متنازؑہ علاقے میں سرجیکل اسٹرائیک کی اور گولہ باری کی، جبکہ آذربائیجان کا کہنا ہے کہ آرمینیائی فوج کی جانب سے پہلے شیلنگ کی گئی جس پر آذربائیجان نے جوابی کارروائی کی ہے۔

آذربائیجان نے متنازعہ علاقے کے 6 دیہاتوں پر قبضہ حاصل کرنے دعوی کیا ہے۔جبکہ آرمینیا نے جنگی صورتحال کے پیش نظر ملک میں مارشل لاء نافذ کردیا ہے اور فوج کو متحرک ہونے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب آذربائیجان کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک میں پیدا ہونے والے تناؤ کی وجہ سے مکمل فوجی متحرک ہونے کی ضرورت نہیں ہے ، کیونکہ اس کی فوج پوری طرح سے تیار ہے۔اوروہ کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے بالکل تیار ہے

Leave a reply