پاکستان میوزک انڈسٹری کے عالمی شہرت یافتہ گلوکاراستاد راحت فتح علی خان نے لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد اسلام آباد سے اپنے کنسرٹ کا آغاز کر دیا ہے۔
باغی ٹی وی : استاد راحت فتح علی خان نے کورونا وبا کے پیش نظر لگائے گئے لاک ڈاؤں کے خاتمے کے بعد کنسرٹ کا آغاز کر دیا-اس حوالے سے عالمی شہرت یافتہ گلوکار کا کہنا تھا کہ انہوں نے 7 ماہ بعد اسلام آباد سے کنسرٹس کا آغاز کیا ہے۔
https://www.instagram.com/tv/CFrSzWHhlrm/?igshid=1hej9k9zpcl3e
گلوکار نے کہا کہ اس دوران اپنے مداحوں کو سب سے زیادہ یاد کیا لیکن ان سے سوشل میڈیا کے ذریعے مسلسل رابطے میں رہا اور کچھ نئے رومانس سے بھرپور گیت بھی ریلیز کیے۔
اُن کا کہنا تھا کہ میرا نیا گانا غم عاشقی کا غیر معمولی رسپانس آیا سوشل میڈیا پر اس گانے نے ایک ارب ویوز کا ریکارڈ قائم کیا ہے ۔
استاد راحت فتح علی خان نے غم عاشقی کے بارے میں بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ انٹرنیشل میوزک پروڈیوسر سلمان احمد نے غم عاشقی کو شاندار انداز میں پروڈیوس کیا وہ اس سے قبل ’محبت بھی ضروری تھی‘ ریلیز کر کر چکے ہیں۔
راحت فتح علای کا کہنا تھا کہ کورونا کے ساتھ گزارا وقت مشکل ترین وقت تھا اللہ تعالیٰ ساری دنیا کے انسانوں پر اپنا کرم کرے اور سب خوشیوں بھری زندگی بسر کریں۔
انہوں نے کہا کہ زندگی کو دوبارہ معمول پر آنا اچھا لگا ہے میری عوام سے عاجزانہ درخواست ، براہ کرم محتاط رہیں اور حفاظتی اقدامات اٹھائیں۔ کورونا وائرس ابھی بھی موجود ہے اور ہمیں تمام احتیاطی تدابیر اپنانی چاہیئں-