لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پار سے بھارتی فوج کی فائرنگ سے 65 سالہ خاتون زخمی آئی ایس پی آر
باغی ٹی وی :آئی ایس پی آر ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایل اور سی کے ساتھ جندروٹ سیکٹر میں آٹومیٹکس اور ہیوی مارٹروں کا استعمال کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی اور جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔
جس کے نتیجے میں گاؤں کٹھھر میں 65 سال کی ایک خاتون زخمی ہوگئی۔
واضح رہے کہ دو روز قبل بھی شام 5 بجے بھارتی فوج کی جانب سے بھاری شیلنگ کے نتیجے میں مختلف گاؤں اور ساماہنی کی دھال کھمباہ یونین کونسل میں لوگ زخمی ہوگئے۔
سونا میں بروہ گاؤں کے قریب ایک بستی میں ایک کالج کا طالبعلم اس وقت زندگی گنوا بیٹھا جب ایک مارٹر شیل کا خول اس کے قریب آگرا اور اس کے جسم کو چھلنی کردیا متوفی کی شناخت 16 سالہ وحید کے نام سے ہوئی جبکہ ٹنڈر سیکٹر میں گاؤں کرتن میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے خاتون اور 80 سالہ بزرگ سمیت 4 شہری زخمی ہو گئے تھے-
جبکہ بروہ گاؤں میں دشمن کی شیلنگ سے 60 سالا راجا مسعود اور 50 سالہ یاسین زخمی ہوئے تھے ۔
اس کے علاوہ کھمباہ گاؤں میں 25 سالہ مصباح، 22 سالا محمد سلیمان اور 40 سالہ محمد ظہیر جبکہ رام لوہ گاؤں میں 70 سالہ محمد قاسم زخمی ہوگیا تھا ۔
پاک فوج کے جوانوں نے جوابی کارروائی کی تھی اور ان بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا جہاں نے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں بھارتی مورچوں میں جانی اور مالی نقصان کی اطلاعات بھی تھیں جبکہ فائرنگ کے شدید تبادلے میں بہادری سے لڑتے ہوئے پاک فوج کا سپاہی شفیق شہید ہو گیا تھا
بھارتی فوج کی شیلنگ سے پاک فوج کا جوان شہید پاک فوج کا منہ توڑ جواب
ایل او سی:بھارتی فوج کی بلا اشتعال شیلنگ سے ایک نوجوان شہید اور 6 شہری زخمی