اسلام آباد:پیمرا نے لاہورموٹروے زیادتی کیس کی کوریج سے روک دیا،اطلاعات کے مطابق پیمرا نے موٹروے زیادتی کیس کی کوریج سے روکتے ہوئے کہا ہےکہ اس عمل سے مذکورہ خاتون کی زندگی سخت اذیت میں ہےاوریہ کوئی اچھا پہلو نہیں ہے ،

پیمرا کا کہنا ہےکہ ایک تواس محترمہ کے ساتھ یہ بدسلوکی کئی گئی اوردوسرا جب بار بارمیڈیا پراس کیس کے حوالے سے گفتگو ہوتی ہے تواس خاتون کے لیے یہ ایک ذہنی ٹارچرسے کم نہیں

 

 

پیمرا کا کہنا ہےکہ یہ اس خاتون کا نہیں معاشرے کی دیگرخواتین کے لیے اذیت کا باعث ہے، پیمرا کا کہنا ہےکہ اب یہ ایسے کیسز میں میڈیا کوریج کا رواج ختم ہونا چاہیے

پیمرا کا یہ بھی کہنا ہےکہ ميڈيا کوريج سے خاتون کی ازدواجی زندگی متاثر ہوسکتی ہے اور تحقيقات پر بھی اثر پڑ سکتا ہے

Shares: