کورونا وائرس کی دوسری لہر کا خدشہ ہے، وزیر اعظم

باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موسم سرما میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کا خدشہ ہے، سب سے گزارش ہے متوقع کورونا کی لہر سے بچنے کیلئے ماسک پہنیں۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ تمام دفاتر اور ادارے ماسک پہننا یقینی بنائیں، دیگر ریاستوں کے مقابلے میں اللہ نے ہم پر مہربانی کی اور کورونا کے بد ترین اثرات سے محفوظ رکھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 6 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 513 تک پہنچ چکی ہے۔ کورونا ایڈوائزری گروپ نے انتباہ جاری کیا ہے کہ اگر کورونا ایس او پیز پر پوری طرح عمل نہ کیا گیا تو کورونا وبا واپس آ سکتی ہے۔

بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں کورونا کے 550 کیسز رپورٹ

واضح رہے کہ تعلیمی ادارے کھلنے کے پہلے روز ہی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک تعلیمی ادارہ سیل کر دیا گیا،این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسزرپورٹ ہونے پربڑا تعلیمی ادارہ سیل کر دیا گیا،این سی او سی کے مطابق ٹارگٹڈ ٹیسٹنگ کے دوران ادارے میں16کورونا کیسز رپورٹ ہوئے،کورونا کی روک تھام کیلئے کنٹکٹ ٹریسنگ کا عمل جاری رہےگا،

این سی او سی نے کہا ہے کہ والدین اور اساتذہ سے گذارش ہے کہ بچوں کو اسکول بھیجتے وقت مندرجہ ذیل امور کا خاص خیال رکھیں بچوں کو ماسک پہنا کر اسکول روانہ کریں چاہے وہ کپڑے کا ماسک ہی کیوں نہ ہو۔ ۔بچوں میں کھانسی یا بیماری کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں اسکول ہر گز نہ بھیجیں.اگر طبیعت ذیادہ خراب ہو تو بچوں کا فوری ٹیسٹ کروایا جائے۔ پوزیٹیوآنےکی صورت میں اسکول کو مطلع کیا جائے۔

Shares: