اگر آئین کی بات کرنا بغاوت ہے تو یہ بغاوت ہر روز ہوگی، شاہدخاقان عباسی

0
42

باغی ٹی وی : مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اگر آئین کی بات کرنا بغاوت ہے تو یہ بغاوت ہر روز ہو گی۔

سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سیاسی تاریخ میں ایک اور بدنما باب کا اضافہ ہو گیا۔ آج تہجد کے وقت ہمارے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اور مقدمہ درج کرنے والے بدر رشید نامی شخص کا کوئی عہدہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف قائم کردہ مقدمے میں سابق وزیر خزانہ، سابق گورنر اور 16 سے زائد سابقہ وزرا کو نامزد کیا گیا۔ جس میں ایس ایچ او تھانہ شاہدرہ نے بہترین انداز میں مقدمہ لکھا۔

نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

نواز شریف کی بیماری کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر کا انکشاف

شہباز شریف اور مریم پہنچے کوٹ لکھپت، شہباز شریف کی گاڑی کی ٹکر سے کارکن ہوا زخمی

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جو گزشتہ ادوار میں حکمران رہے ہیں وہ آج غدار ہو گئے۔ اگر آئین کی بات کرنا بغاوت ہے تو ہر روز یہ بغاوت ہو گی۔ اگر بے روزگاری، معیشت اور سی پیک کی بندش پر بات کرنا بغاوت ہے تو یہ بغاوت ہرروز ہو گی۔

لاہور میں نواز شریف و دیگر ن لیگی قیادت کے خلاف مقدمہ درج

انہوں نے کہا کہ سیاسی مقابلہ کرنا ہے تو سیاسی میدان میں آوَ، مسئلہ ابھی شروع ہی نہیں ہوا کہ بغاوت بغاوت کہنا شروع ہو گئے۔ حکومتوں کی پہچان کارکردگی سے ہوتی ہے انہوں نے کیا کیا ہے

Leave a reply