پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور اداکار شان شاہد نے سوشل میڈیا پر پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے لئے تعریفی پیغام جاری کیا ہے-
باغی ٹی وی : شان شاہد اکثرو بیشتر سوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان کے لیے تعریفی پیغامات جاری کرتے رہتے ہیں تام اب بھی انہوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر دو تصویریں شیئر کیں جن میں سے ایک تصویر عمران خان کی ہے جبکہ دوسری تصویر میں ’پاکستان زندہ باد‘ لکھا ہوا ہے۔
#pakistanfirst loyalty to a party is not patriotism but loyalty to Pakistan is always first @ImranKhanPTI your loyalty to this country and this nation deserves respect. We #stand with you to fight against all mafias who are working against Pakistan.♥️🙏🏼🇵🇰💯. pic.twitter.com/DXRohjA4bV
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) October 4, 2020
ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے شان شاہد نے لکھا کہ ہمارے لیے کسی بھی سیاسی جماعت سے وفاداری اول نہیں بلکہ ہمارے لیے پاکستان سے وفاداری اور حب الوطنی اولین ترجیح ہے۔
شان شاہد نے اپنے ٹوئٹ میں عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ اس ملک (پاکستان) اور اس کی قوم کے ساتھ آپ کی وفاداری قابل احترام ہے۔
اداکار نے لکھا کہ ہم آپ کے ساتھ اُن تمام مافیا کے خلاف لڑنے کے لیے کھڑے ہیں جو پاکستان کے خلاف کام کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی شان شاہد نے ٹوئٹر پر عمران خان کے لیے تعریفی پیغام جاری کیا تھا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ایک بات اُنہیں بہت پسند ہے اور وہ یہ ہے کہ وزیراعظم صاحب یاروں کے یار نہیں ہیں بلکہ صرف پاکستان کے یار ہیں۔