سرکاری اداروں،محکموں تک کمزور طبقہ کی رسائی مزید آسان بنانے کا وزیراعظم نے دیا حکم

سرکاری اداروں،محکموں تک کمزور طبقہ کی رسائی مزید آسان بنانے کا وزیراعظم نے دیا حکم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سرکاری اداروں،محکموں تک کمزور طبقہ کی رسائی مزید آسان بنانے کا حکم دے دیا

وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ملک کاسب سے بڑا شکایات کا نظام مکمل فعال کر دیا گیا،صوبوں میں سٹیزن پورٹل پر افسران کے 8ہزار864 ڈیش بورڈز کوذمہ داری تفویض کر دی گئی،وزیر اعظم آفس نے ملک بھر کے 8 ہزار864 سے زائد سرکاری دفاتر کو مراسلہ جاری کر دیا،سرکاری افسران کو اپنے ڈیش بورڈز سے کمزور طبقہ کی شکایات درج کرنے کا حکم دیا گیا ہے،سرکاری افسران کو بزرگ شہریوں،بیوہ خواتین،معذور افراد کی سہولت کے لیے ہدایات جاری کی گئی ہیں

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کا منشور عوام کی عملی خدمت کرنا ہے،سرکاری اداروں کو عوام کی خدمت کے لیے ہر صورت پابند بنایا جائے،گورننس کی بہتری عوام اور سرکاری اداروں میں بہتر راوبط سے مشروط ہے

وزیراعظم کے خلاف حکومتی جماعت کے رہنما جاوید بدر نے سٹیزن پورٹل میں‌شکایت درج کروا دی

آزادی تک کشمیر کا کیس لڑوں گا،مولانا صرف ڈیزل کے پرمٹ پر بک جاتے ہیں، وزیراعظم

سٹیزن پورٹل پربیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے کتنی شکایات درج کروائیں؟

کرپشن ،فراڈ کے خلاف اب سٹیزن پورٹل پر بھی ہو گی شکایت درج، وزیراعظم کا بڑا حکم

پاکستان سٹیزن پورٹل ،عوامی شکایات حل کرنے میں کوتاہی، وزیراعظم کا بڑا حکم

پاکستان سیٹیزن پورٹل کو عوام میں مسلسل پزیرائی حاصل

پی ایم ڈلیوری یونٹ نے سرکاری اداروں کو ضابطہ اخلاق بھی بھجوا دیئے،تمام وفاقی سیکریٹریز،چیف سیکریٹریز اورآئی جیز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا،وزیراعظم آفس کے مطابق شہریوں کو شکایات کے لیے متعلقہ ادارے جانے کی ضرورت نہیں ہوگی،کسی بھی قریبی سرکاری دفتر میں عملہ شہری کی شکایات درج کرنے کا پابند ہو گا،سرکاری ادارے شہری کی شکایت فوری متعلقہ محکمہ کو بھیجنے کے پابند ہوں گے ،مختلف علاقوں میں موبائل،انٹرنیٹ سہولت نہ ہونے کے باعث فیصلہ کیا گیا،شہریوں کو سہولت سے آگاہ کرنے کے لیے آگاہی مہم بھی شروع کی جائے

وزیراعظم عمران خان نے سٹیزن پورٹل سیل کے بارے میں بھی آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی ہے اور کہا کہ لوگوں کو سٹیزن پورٹل استعمال کرنے کے لیےشعور دیا جائے ،سٹیزن پورٹل ذاتی طور پر مانیٹر کر رہا ہوں  یہ ایسا ذریعہ ہے کہ عوامی عہدوں پر بیٹھے لوگوں تک پہنچنے کیلئے کسی بیورو کریٹ یا سیاسی سفارش کی ضرورت نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ درحقیقت یہ عوامی طاقت کی سچی ترجمانی اور نیا پاکستان ہے۔

واضح‌ رہے کہ سٹیزن پورٹل پر شکایات درج کروانے کا تیز رسپانس دیکھنے میں‌ آیا ہے، مختلف لوگوں کا بھی یہی کہنا ہے کہ یہاں‌ شکایت درج کروانے پر بہت جلد عمل درآمد کیا جاتا ہے.

وزیرا عظم عمران خان کی جانب سے عوامی شکایات اور تجاویز براہ راست سننے کے لیے ’پاکستان سٹیزن پورٹل‘ کا باقاعدہ افتتاح کیا ہے۔ اس شعبے کا دفتر وزیرا عظم آفس ہی میں بنایا گیا ہے جس کے ذریعے عوام اپنی شکایات اور تجاویز (مشورے) براہ راست وزیرا عظم آفس کو بھیج سکتے ہیں ،گی اور قابل عمل تجاویز پر غور کیا جائے گا۔ پاکستان سٹیزن پورٹل کے لیے جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جا رہا ہے

سیٹیزن پورٹل پر شہریوں کے مسائل کے حل سے متعلق پولیس افسران کی کارکردگی رپورٹ تیار

Comments are closed.