سیٹیزن پورٹل پر شہریوں کے مسائل کے حل سے متعلق پولیس افسران کی کارکردگی رپورٹ تیار

0
31

سیٹیزن پورٹل پر شہریوں کے مسائل کے حل سے متعلق پولیس افسران کی کارکردگی رپورٹ تیار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیٹیزن پورٹل پر شہریوں کے مسائل کے حل سے متعلق پولیس افسران کی کارکردگی رپورٹ تیار کر لی گئی

آئی جی پنجاب اور کے پی کے کی جانب سے رپورٹ وزیر اعظم آفس کو موصول ہو گئی،غیر زمہ داری اور کارکردگی نہ دکھانے والے افسران کو شو کاز نوٹس جاری کر دیئے گئے،پنجاب کے 3 ڈی پی اوز کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کر کے 7 روز میں جواب طلب کیا گیا ہے

پولیس افسران کوجواب نہ دینے کی صورت میں سخت کاروائی کا عندیہ دیا ہے،

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق رحیم یار خان،ننکانہ صاحب اور بھکر ڈی پی او کو نوٹس بھیجا گیا،بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران کو آئی جی پنجاب نے شاباش دی،ڈی پی او منڈی بہاوالدین،ایس پی گلگشت ملتان اور آئڈیشنل آئی جی اسپیشل برابچ کی کارکردگی کی تعریف کی گئی،

وزیراعظم کے خلاف حکومتی جماعت کے رہنما جاوید بدر نے سٹیزن پورٹل میں‌شکایت درج کروا دی

آزادی تک کشمیر کا کیس لڑوں گا،مولانا صرف ڈیزل کے پرمٹ پر بک جاتے ہیں، وزیراعظم

سٹیزن پورٹل پربیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے کتنی شکایات درج کروائیں؟

کرپشن ،فراڈ کے خلاف اب سٹیزن پورٹل پر بھی ہو گی شکایت درج، وزیراعظم کا بڑا حکم

پاکستان سٹیزن پورٹل ،عوامی شکایات حل کرنے میں کوتاہی، وزیراعظم کا بڑا حکم

خیبر پختوانخواہ کے 6 پولیس افسران کو بھی ناقص کارکردگی پر اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا گیا،آئی جی کے پی کے نے ان افسران کو وارننگ جاری کر دی،پنجاب کے 31 پولیس افسران ڈیلیوری یونٹ کی ریڈ کیٹیگری میں شامل ہیں،آئی جی پنجاب نے پولیس افسران کو وارننگ دیتے ہوئے کارکردگی بہتر کرنے کی ہدایت کی ہے

وزیراعظم عمران خان نے سٹیزن پورٹل سیل کے بارے میں بھی آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی ہے اور کہا کہ لوگوں کو سٹیزن پورٹل استعمال کرنے کے لیےشعور دیا جائے ،سٹیزن پورٹل ذاتی طور پر مانیٹر کر رہا ہوں  یہ ایسا ذریعہ ہے کہ عوامی عہدوں پر بیٹھے لوگوں تک پہنچنے کیلئے کسی بیورو کریٹ یا سیاسی سفارش کی ضرورت نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ درحقیقت یہ عوامی طاقت کی سچی ترجمانی اور نیا پاکستان ہے۔

واضح‌ رہے کہ سٹیزن پورٹل پر شکایات درج کروانے کا تیز رسپانس دیکھنے میں‌ آیا ہے، مختلف لوگوں کا بھی یہی کہنا ہے کہ یہاں‌ شکایت درج کروانے پر بہت جلد عمل درآمد کیا جاتا ہے.

وزیرا عظم عمران خان کی جانب سے عوامی شکایات اور تجاویز براہ راست سننے کے لیے ’پاکستان سٹیزن پورٹل‘ کا باقاعدہ افتتاح کیا ہے۔ اس شعبے کا دفتر وزیرا عظم آفس ہی میں بنایا گیا ہے جس کے ذریعے عوام اپنی شکایات اور تجاویز (مشورے) براہ راست وزیرا عظم آفس کو بھیج سکتے ہیں ،گی اور قابل عمل تجاویز پر غور کیا جائے گا۔ پاکستان سٹیزن پورٹل کے لیے جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جا رہا ہے

پاکستان سیٹیزن پورٹل کو عوام میں مسلسل پزیرائی حاصل

Leave a reply