نوازشریف خطاب میں پاکستانی پاسپورٹ کے بارے میں جھوٹ بولتے پکڑے گئے،کارکنوں نے شرم کے مارے نظریں جھکا لیں

0
51

لاہور: نوازشریف خطاب میں پاکستانی پاسپورٹ کے بارے میں جھوٹ بولتے پکڑے گئے،کارکنوں نے شرم کے مارے نظریں جھکا لیں ،اطلاعات کے مطابق آج ن لیگ کے اجلاس میں کرپشن پربرطرف سابق وزیراعظم نوازشریف کے سفید جھوٹ کوسن کرہال میں موجود کارکنان بھی شرم کے مارے نظریں جھکا کربیٹھ گئے

ذرائع کے مطابق یہ دلچسپ صورت حال اس وقت پیش آئی جب ایک موقع پرنوازشریف نے کہا کہ میرے دورمیں پاکستانی سبزپاسپورٹ بڑی اونچی پروازپر تھا اوردنیا میں پاکستانی پاسپورٹ کی عزت کی جاتی تھی

ابھی نوازشریف یہ الفاظ دہرا رہے تھے کہ اسی دوران اگلی نشستوں پربیٹھے ہوئے چند کارکنان نے میاں نوازشریف کی طرف دیکھا اورپھراپنے موبائل میں پاکستانی پاسپورٹ کی رینکنگ دیکھ کربڑے حیران ہوئے

اسی دوران تیسری لائین میں بیٹھے چند کارکنان نے ایک دوسرے کی طرف دیکھتے ہوئے میاں نوازشریف کے دورکی پاسپورٹ کی ریکننگ اوران دنوں عمران خان کے دورکی رینکنگ ایک دوسرے کودکھانے لگے

یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ کہیں سے آوازبھی آئی کہ میاں صاحب پاسپورٹ کی باتیں چھوڑیں ، جس کے بعد پہلے تواکثرلوگوں نے اس طرف دیکھا پھرنظریں جھکا لیں

یاد رہےکہ آج کے خطاب میں میاں نوازشریف کے اس سفید جھوٹ کے پکڑے جانے کے بعد سوشل میڈیا پرایک مہم شروع ہوگئی ہے جس میں کہا جارہا ہے کہ خدا اب تو جھوٹ بولنا چھوڑدیں

یاد رہےکہ پاکستانی پاسپورٹ نوازشریف کے دورمیں اس قدربے قدراورکمترسمجھا جانے لگا کہ دنیا کی نظروں میں اس کی اہمیت ہی کم ہوگئی

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق نوازشریف دورمیں پاکستانی پاسپورٹ کواس قدررسوائی اٹھانا پڑی کہ 101 درجے نیچے چلا گیا اورصرف 30 ملکوں میں داخلے کی اجازت تھی

 

[wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”246504″ /]

دوسری طرف آج ہی پھرپاسپورٹ کے لحاظ سے دنیا بھرکی پھررینکنگ کی گئی ہے جس کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ نوازشریف دور کے 101 انتہائی نچلے درج سے جمپ مارتے ہوئے عمران خان کے دورحکومت میں اس وقت 31 درجے بلند ہوکر70 ویں نمبرپرآگیا ہے

دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں نیوزی لینڈ پہلے نمبر پر رہا، جبکہ پاکستان اس رینکنگ میں 70 ویں نمبر پر ہے، جنگ زدہ ملک عراق کو رینکنگ میں سب سے آخری پوزیشن دی گئی۔

 

 

HENLEY_PASSPORT_INDEX_2018_GLOBAL_RANKING (1)

رینکنگ میں پاکستان کا موبائیلیٹی ریٹ اس وقت 38 ہے یعنی ملکی پاسپورٹ رکھنے والے افراد 38 ممالک کا سفر کرسکتے ہیں اور ان میں 8 ممالک کا ویزہ معاف ہے، 30 ممالک ایسے ہیں جہاں اترنے کے بعد انہیں ویزہ حاصل کرنا ہوگا۔

یوں نوازشریف کا سفید جھوٹ سن کرآج کارکنوں کے سرپھرشرم سے جھک گئے یہی وجہ ہے کہ نوازشریف کے خطاب کے بعد وہ جوش دیکھنے میں نہیں یا جوپچھلے خطاب میں تھا

Leave a reply