بالی وڈ گلوکارہ نیہا ککڑ کا مقبول ترین گانا ’ملے ہو تُم ہم کو ‘ پرایک ارب سے زائد ویوز آنے کے بعد یہ گانا پہلا ’بھارتی لو سانگ‘ بن گیا جس پر ایک بلین ویوز آئے ہیں۔
باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر نیہا ککڑ نے اپنے بھائی ٹونی ککڑ کے ہمراہ ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں اُنہوں نے اپنے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کیا جن کی وجہ سے اُنہیں اتنی بڑی کامیابی ملی ہے۔
گلوکارہ نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ملے ہو تُم ہم کو ایک ارب سے زائد ویوز کے ساتھ انڈیا کا پہلا لو سانگ بن گیا ہے-
https://www.instagram.com/p/CGC50gBjbJ2/
جبکہ نیہا ککڑ نے اپنے ویڈیو پیغام میں اپنے بھائی ٹونی ککڑ کا شکریہ ادا کیا کیونکہ گانا ’ملے ہو تُم ہم کو’ کو کمپوز اور تحریر کرنے والے اُن کے بھائی ٹونی ککڑ ہی ہیں۔
گلوکارہ نے کہا کہ اُنہیں یقین نہیں آرہا ہے کہ اُن کا گانا بھارت کا پہلا لو سانگ بن گیا ہے جس پر ایک ارب سے زائد ویوز آئے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ اس گانے کی ویڈیو صرف 11 ہزار روپے میں تیار کی گئی تھی لیکن آج اس کی مقبولیت دیکھنے کے بعد اس بات پر یقین ہوگیا ہے کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے اچھی چیز کو کامیابی ضروری ملتی ہے۔
ویڈیو شیئر کرتے ہوئے نیہا ککڑ نے کہا کہ وہ اپنی اس کامیابی پر بےحد خوش ہیں اور تمام مداحوں کی بھی شُکر گزار ہیں۔ علاوہ ازیں نیہا کر کے بھائی ٹونی ککڑ نے بھی مداحوں کا شکریہ ادا کیا-
بالی وڈ گلوکار نیہا ککڑ کا گانا ’ملے ہو تُم ہم کو‘ سال 2016 میں ریلیز ہوا تھا، اس گانے کی گلوکارہ نیہا ککڑ ہیں جبکہ گانے کو کمپوز اور تحریر اُن کے بھائی ٹونی ککڑ نے کیا تھا-
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا پر یہ خبریں زیرِ گردش ہیں کہ نیہا ککڑ اور اُن کے دوست گلوکار روہن پریت سنگھ رواں ماہ کے آخر میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں لیکن دونوں گلوکاروں کی جانب سے اب تک اس خبر کی کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے-