نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا دوسرا مراحلہ، ناردن اور سینٹرل پنجاب کی ٹیموں کے اہم مقابلے

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا دوسرا مراحلہ آج سے راولپنڈی مین شروع ہو رہا ہے، دفاعی چیمپئن اور میزبان ناردن کی ٹیم پہلے میچ میں سینٹرل پنجاب کا سامنا کرے گی، دوسرے میچ میں‌ سندھ اور سدرن پنجاب کی ٹیمیں شام ساڑھے 7 بجے ٹکرائیں‌ گی.

دفاعی چیمپئن ناردن کی ٹیم ایونٹ میں ابتک مسلسل 5 میچ جیت کر پہلے نمبر پر ہے۔ تمام کرکٹ ٹیمیں اسلام آؓباد میں بائیو ببل میں رہیں گی۔ اس سلسلے میں پی سی بی کی جانب سے خصوصی ہدایت بھی جاری کی گئی ہیں۔ کورونا کے باعث تماشائیوں کو اسٹیٰڈم میں انے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ایونٹ کا دوسرا مرحلہ 9 سے 18 اکتوبر تک راولپنڈی میں جاری رہے گا، پاکستان دنیا کا وہ پہلا ملک ہے جس نے کورونا وائرس کے باوجود اپنے ڈومیسٹک سیزن کے مکمل شیڈول کا اعلان کیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ فیصلہ قومی کرکٹرز کے روزگار کو جاری رکھنے کی غرض سے کیا تاہم اس دوران کوویڈ 19 سے متعلق تمام پروٹوکولز پر سختی سے عملدرآمد کیا جارہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس ایونٹ کے تمام میچز بند دروازوں میں کھیلے جا رہے ہیں، ایونٹ میں ہر روز 2 میچز کھیلے جائیں گے، پہلا میچ سہ پہر 3 اور دوسرا شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔
واضح‌ رہے کہ پاکستان ڈومیسٹک کرکٹ کا جارحانہ آغاز، نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا۔ کھلاڑی دو روز آرام کے بعد 9 اکتوبر سے راولپنڈی میں اِن ایکشن ہوں گے۔ ملتان میں کھیلے گئے میچ کی ریکارڈ بُک پر نظر ڈالیں تو دفاعی چیمپئن ناردرن نمایاں ہے، پانچ میچز میں ناقابل شکست اور دس پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے۔

ایونٹ میں واحد سنچری اسکور کرنے والے سنٹرل پنجاب کے نوجوان بلے باز عبداللہ شفیق 236 رنز کے ساتھ ٹاپ پر ہیں، ایک اننگز میں ناٹ آؤٹ ایک سو دو رنز بھی 20 سالہ بلے باز کا کارنامہ ہے۔ زیادہ چھکے لگانے میں محمد حفیظ 12 باؤنڈری کے ساتھ ٹاپ پر، حیدر علی کا دوسرا نمبر ہے۔

زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کی فہرست میں شاہین آفریدی نمبر ون ہیں، انہوں نے 4 میچز میں بارہ شکار کیے۔ دوسرے کامیاب بولر حارث رؤف ہیں جن کی 4 ہی میچز میں 10 وکٹیں ہیں

Shares: