نواز شریف سمیت لیگی رہنماؤں کیخلاف غداری کے مقدمے ، حکومت نے جے آئی ٹی تشکل دے دی

باغی ٹی وی : نوازشریف سمیت لیگی رہنماؤں کیخلاف غداری مقدمے کی تفتیش کیلئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے جس نے کام کا آغاز کر دیا ہے، ملزمان کی گرفتاری کیلئے سی سی پی او لاہور لائحہ عمل طے کریں گے۔

مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سمیت دیگر پارٹی رہنمائوں کے خلاف غداری اور بغاوت کا معاملہ، آئی جی پنجاب انعام غنی کے حکم پر ایس پی سی آئی اے لاہور کی سربراہی میں 4 افسران پر مشتمل جوائنٹ انوسیٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ ٹیم کے سربراہ ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار کمبوہ کے علاوہ ڈی ایس پی شفیق آباد محمد غیاث ، انچارج سی آئی اے اقبال ٹائون انسپکٹر طارق الیاس کیانی اور انچارج انویسٹی گیشن شاہدرہ سب انسپکٹر شبیر اعوان شامل ہیں۔

نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

نواز شریف کی بیماری کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر کا انکشاف

شہباز شریف اور مریم پہنچے کوٹ لکھپت، شہباز شریف کی گاڑی کی ٹکر سے کارکن ہوا زخمی

کرونا کے باوجود ، باؤ جی ، لندن میں علاج کرواتے ہوئے

جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے مقدمہ کی تفتیش کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے تاہم غداری اور بغاوت کے مقدمہ میں تاحال نہ کوئی گرفتاری عمل میں آئی ہے نہ پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے

واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے اے پی سی میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے خطاب کیا تھا اور اس میں انہوں نے اداروں پر کڑی تنقید کی تھی ،نواز شریف کا بیانیہ پاکستان کے ملک دشمن کا بیانیہ نظر آ رہا تھا، اس کے بعد بھی نواز شریف نے اپنے خطاب میں اداروں پر تنقید کی

Shares: