بھارتی اداکار جن کا تعلق پاکستان سے ہے

0
62

بالی وڈ فنکاروں میں صرف دلیپ کمار، راج کپور اور شاہ رُخ خان کا تعلق ہی پاکستان سے نہیں ہے بلکہ کئی اور ایسے نامور بھارتی فنکار بھی ہیں جن کا تعلق پاکستان سے ہے اورجن کے آبائی گھر پاکستان میں ہیں ان میں دیو آنند، بلراج ساہنی اور سنیل دت ہیں۔

باغی ٹی وی : بالی وڈ اداکاروں دلیپ کمار ،راج کپور اور شاہ رخ خان کے بارے میں تو سب ہی جانتے ہیں کہ ان کا تعلق پاکستان سے ہے اور ان کے آبائی گھر بھی پاکستان میں ابھی تک موجود ہیں جبکہ شاید ہی کوئی جانتا ہو کہ ان فنکاروں کے علاوہ بھی کچھ بھارتی فنکار اور بھی ہیں جن کا تعلق بھی پاکستان سے ہے جیسے دیو آنند، بلراج ساہنی اور سنیل دت-

دلیپ کمار: بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کا گھر پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خوا کے شہر پشاور کے تاریخی قصہ خوانی بازار کے محلہ خداداد میں واقع ہے ایک وقت تھا کہ یہ علاقہ رہائشی ہوتا تھا لیکن اب یہ ایک کاروباری مراکز بن گیا ہے۔

اداکار دلیپ کمار 11 دسمبر 1922ء کو اسی گھر میں پیدا ہوئےتھے لیکن 1930ء میں وہ اپنا آبائی گھر چھوڑ کر بھارت کے شہر ممبئی چلے گئے تھے جہاں اُنہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔

ممبئی منتقل ہونے کے بعد دلیپ کمار نے 1988ء میں اپنے اس آبائی گھر کا دورہ کیا تھا جبکہ سال 1997ء میں دلیپ کمار کو پاکستان کے سب سے بڑے شہری اعزاز نشانِ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔

دوسری جانب 2013ء میں بھارتی اداکار کے اس گھر کو وفاقی حکومت نے قومی ورثہ قرار دیا تھا اور خیبرپختونخوا حکومت نے دلیپ کمار کے گھر پر سیکشن 4 نافذ کر رکھا ہے تاکہ کوئی بھی اداکار کے گھر کو خرید یا بیچ نہ سکے کیونکہ صوبائی حکومت نے دلیپ کمارہائشگاہ کو خرید کر میوزیم میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے-

ہ دلیپ کمار کی اہلیہ نے بھی اپنے شوہر کے آبائی گھر کی خریداری اور پھر اسے میوزیم میں تبدیل کرنے کے حکومتی فیصلے کی تعریف کی تھی۔

انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں خیبر پختونخوا کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں پاکستان کی صوبائی حکومت کی کوششوں پر بہت خوش ہوں اور مجھے پوری اُمید ہے کہ وہ اپنے اس اقدام میں ضرور کامیاب ہوں گے-

راج کپور: راج کپور کی پیدائش پشاور کے حالیہ علاقے حویلی دلگران میں ہندو خاندان میں 1924 میں ہوئی تھی۔کپور حویلی پشاور کے علاقے دلگران میں واقع ہے بھارتی فلم انڈسٹری کو متعدد نامور سُپر اسٹارز دینے والے کپور خاندان کی ایک نسل اسی حویلی میں پیدا ہوئی تھی۔

کپور حویلی کی تعمیر کی بات کریں تو اس قدیم حویلی کو راج کپور کے والد دیوان کپور نے تعمیر کروایا تھا لیکن تقسیمِ برصغیر کے بعد یہ خاندان بھارت منتقل ہوگیا تھا۔

کے پی حکومت نے دلیپ کمار کے گھر کی طرح اداکار راج کپور کی آبائی حویلی پر بھی سیکشن 4 نافذ کر دی ہے- اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے راج کپور حویلی کی خرید و فروخت سے متعلق سیکشن 4 نافذ کردیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ راج کپور حویلی کی قیمت کا تعین کیاجائے گا اور جلد ہی محکمہ آثار قدیمہ کو فنڈز کی فراہمی سے متعلق آگاہ کریں گے ڈپٹی کمشنر پشاور نے یہ بھی کہا کہ حکومتی فیصلے تحت راج کپور حویلی کو محفوظ کیا جائے گا دلیپ کمار کے گھر کی طرح کے پی حکموت راج کپور کی حویلی کو بھی میوزیم میں تبدیل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے-

دیو آنند: دھرم دیو پشوری آنند کا شمار بالی وڈ کے لیجنڈری اداکاروں میں ہوتا ہے یہ وہ بھارتی اداکار ہیں جو 26 ستمبر 1923 میں پاکستان کے صوبہ پنجاب کے علاقے شکر گڑھ (موجودہ ضلع نارووال) میں پیدا ہوئے۔

دیو آنند کا تعلق برطانوی بھارت کے ایک دولت مند خاندان سے تھا اُن کے والد پشوری لال آنند ایک ایڈووکیٹ تھے دیوآنند نے گورنمنٹ کالج لاہور سے انگریزی ادب میں ایم اے مکمل کیا اور تعلیم پوری ہوئی تو دیو آنند نے 1946 میں ممبئی کی فلمی دنیا کا رخ کرلیا جہاں اُنہوں نےاپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑے۔

سنیل دت: بالی وڈ کے معروف اداکار اور سنجے دت کے والد سنیل دت کا تعلق بھی پاکستان سے ہے وہ 6 جون 1929 کو پاکستان کے شہر جہلم میں پیدا ہوئے سنیل دت نے بہت سی تاریخی فلمیں کیں جن میں مدر انڈیا، پڑوسن، سجاتہ، میرا سایہ، جانی دشمن اور ملن جیسی کامیاب فلمیں شامل ہیں۔

سنیل دت نے اپنے دور میں سبھی بڑی پروڈکشنز اور ہدایت کاروں کے ساتھ کام کیا ان کی آخری فلم منا بھائی ایم بی بی ایس تھی جس میں اُنہوں نے اپنے بیٹے سنجے دت کے ساتھ کام کیا تھا۔

بلراج ساہنی: بلراج ساہنی بھارت کے ایک معروف فلم و اسٹیج اداکار تھے جو تقسیم ہند سے قبل یکم مئی 1913 کو پاکستان کے شہر راولپنڈی میں پیدا ہوئے اور اسی شہر میں پلے بڑے ہوئے۔

انہوں نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی (لاہور) سے انگریزی ادب میں تعلیم حاصل کی لاہور سے انگریزی ادب میں ماسٹر ڈگری مکمل کرنے کے بعد وہ واپس راولپنڈی چلے گئے جہاں اُنہوں نے اپنے خاندانی کاروبار میں کام شروع کیا۔

1930 کی دہائی کے آخر میں بلراج ساہنی اپنی اہلیہ سمیت راولپنڈی سے بھارت چلے گئے چونکہ بلراج ساہنی ہمیشہ سے ہی اداکاری میں دلچسپی رکھتے تھے تو اسی شوق کو دیکھتے ہوئے انہوں نے اپنے اداکاری کے کیریئر کا آغاز انڈین پیپلز تھیٹر ایسوسی ایشن (آئی پی ٹی اے) کے ڈراموں سے کیا جبکہ 1946میں اُنہوں نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا-

شاہ رُخ خان: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کا آبائی گھر بھی پشاور میں ہی واقع ہے شاہ رخ کے والد تاج محمد خان پشاور کے اسی گھر میں پیدا ہوئے تھے جبکہ شاہ رخ خان نے اپنی جوانی کے کئی دن بھی اس گھر میں گُزارے تھے۔

اس وقت شاہ رخ خان کے اس آبائی گھر میں اُن کی کزن نور جہاں مقیم ہیں جو کئی بار اپنے کزن سے ملنے کے لیے ممبئی بھی جاچکی ہیں نور جہاں کے ساتھ اس گھر میں اُن کا 12سالہ بیٹا بھی مقیم ہے جس کا نام اُنہوں نے شاہ رخ خان ہی رکھا ہے-

مجھے پشاور میں واقع اپنے گھر کا وہ کمرہ یاد ہے جہاں خواتین عبادت کیا کرتی تھیں…

دلیپ کمارنے کی پی حکومت سے پشاور میں واقع آبائی گھر کی تصاویر شیئر کرنے کی درخواست کردی

دلیپ کمار کے آبائی گھر کو میو زیم میں تبدیل کرنے پر اہلیہ سائرہ بانو کی خیبرپختونخوا حکومت کی تعریف

خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور میں موجود دلیپ کمار اور راج کمار کے گھروں کو میوزیم میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا

ضلعی انتظامیہ نے پشاور میں موجود دلیپ کمار کے آبائی گھر پر سیکشن 4 نافذ کردی

پشاور ضلعی حکومت نے راج کپور کی حویلی کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کردی

Leave a reply