بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن نے اپنی 78 ویں سالگرہ کے موقع پر انکشاف کیا کہ وہ سال میں دو مرتبہ اپنا یوم پیدائش مناتے ہیں۔

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن نے گزشتہ روز یعنی 11 اکتوبر کو اپنی 78 ویں سالگرہ بہت دھوم دھام سے منائی اس موقع پر اُن کے مداحوں کی بڑی تعداد اُن کے بنگلے نما گھر کے باہر موجود تھی اور اُن کو سالگرہ کی مبارک باد پیش کی۔

امیتابھ بچن نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ سال میں دو مرتبہ اپنا یوم پیدائش مناتے ہیں اس کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سال 1982 میں فلم ’قلی‘ کی شوٹنگ کے دوران وہ ایک حادثے کا شکار ہوگئے تھے، فلم کا ایک سین تھا جو امیتابھ کے ڈوپلیکیٹ پر فلمایا جانا تھا لیکن اُس سین کو امیتابھ نے خود ہی کرنے کا فیصلہ کیا۔

اُس سین میں اداکار کو ٹیبل سے نیچے زمین پر گرنا تھا جیسے ہی وہ ٹیبل سے نیچے گر رہے تھے ٹیبل کا ایک کونا اُن کی پیٹ میں لگ گیاجس سے اُن کی تلی پھٹ گئی تلی پھٹ جانے کی وجہ سے امیتابھ کے جسم سے کافی خون بہہ گیا جس کے بعد اُنہیں فوری اسپتال لے جایا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹرز نے سرجری کرکے امیتابھ بچن کے جسم سے تلی نکال دی اس کے بعد بھی اُن کی حالت بہت خراب تھی بتایا جاتا ہے کہ امیتابھ کچھ منٹوں کے لیے جیسے پوری طرح مردہ ہی ہوگئے تھے پھر ڈاکٹرز نے اُن کے دل میں ایک انجکشن لگایا جس کے بعد وہ ہوش میں آئے۔

اُس حادثے کے بعد سے امیتابھ بچن کے اہل خانہ ، قریبی ساتھیوں اور مداحوں نے اس دن کو اُن کا دوسرا جنم دن مان لیا تھا اور تب سےہی اُنہیں 2 اگست کو بھی سالگرہ کی مبارک باد دی جاتی ہے۔

بھارتی اداکارہ نے اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا

دلیپ کمار اور سائرہ بانو نے اس سال شادی کی سالگرہ کیوں نہیں منائی؟

Shares: