سرگودھا:کسی بھی مجمع خلاف قانون سے بہتر انداز میں نمٹنے کے لئے پولیس لائنز سرگودہا میں مشقوں کا آغازکر دیا گیا
سرگودھا:تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب لاہور انعام غنی اور ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا ریجن سرگودھا افضال احمد کوثر کے احکامات کی روشنی میں کسی بھی مجمع خلاف قانون سے بہتر انداز میں نمٹنے کے لیے ذکاء اللہ شہید پولیس لائنز میں اینٹی رائٹ ٹریننگ کورس شروع کیا گیا ہے۔ جس میں تمام تھانوں کے پولیس افسران وجوانوں کو ٹریننگ دی جارہی ہے۔ ٹریننگ میں مظاہروں سے نمٹنے اور مظاہرین کومنتشر کرنے کی خصوصی تربیت دی جارہی ہے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودہافیصل گلزار نے کہا کہ اس مشق کا مقصد پولیس فورس کو کسی بھی ناگہانی صورتحال اور مجمع خلاف قانون سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رکھنا ہے۔اس ٹریننگ کورس سے پولیس اہلکاروں کی استعداد کار میں بھی اضافہ ہوگا۔

Shares: