سندھ کی خواتین افسران کے فون نمبر غیر اخلاقی ویب سائٹ پر ،چیف سیکرٹری کا نوٹس

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں گریڈ 17 کی خواتین افسران کو ہراساں کرنے کا واقعہ سامنے آیا ہے

آؤٹ آف ٹرن غیر قانونی ترقیوں کو چیلنج کرنے والی 25 اعلیٰ خواتین افسران کے ٹیلی فون نمبر غیراخلاقی ویب سائٹس پردے دیئے گئے، متاثرہ خواتین افسران نے چیف سیکریٹری، سیکریٹری سوشل ویلفئیر اور دیگر کو خط لکھ کر معاملے سے آگاہ کیا

متاثرہ خواتین افسران نے تحریری طور پر شکایتی خط میں کہا کہ مختلف ممالک سے ہمیں غیراخلاقی ویڈیوزموصول ہورہی ہیں ، واٹس ایپ گروپ پر بھی ہمیں اسی طرح ہراساں کیا جا رہا ہے، ویڈیوز اورپیغامات کی وجہ سے ذاتی زندگی شدید متاثرہے اور خوف کے عالم میں کام نہیں ہوپا رہا، اس کا نوٹس لیا جائے۔

محکمہ سوشل ویلفئیر سندھ کے سیکریٹری نواز شیخ نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ خواتین نےمحکمہ سوشل ویلفیئرمیں غیر قانونی ترقیوں کوچیلنج کیا تھا، انکو ہراساں کیا جا رہا ہے واقعہ سنگین جرم ہے، ملوث افراد کے خلاف کارروائی کریں گے ، متعلقہ حکام ایف آئی اے سائبرکرائم اور آئی جی سندھ سے مدد حاصل کریں گے

سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟

‏سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے

سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

بیوی، ساس اورسالی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم نے کی ضمانت کی درخواست دائر

سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

دوسری جانب محکمہ سوشل ویلفیئر کے خاتون افسران کے نمبر ویب سائیٹ پر دینے کا معاملہ ،چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے نوٹس کے لیا،چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کا کہنا تھا کہ معاملے کی انکوائری کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔

چیف سیکریٹری سندھ نے خاتون افسران کو ہراساں کرنے پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ غیر اخلاقی واقع میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

Shares: