قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا اکرم کی جانب سے سی ویو کی صفائی دیکھ کر خوشہ اور اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے-
باغی ٹی وی : سوشل میڈیا ویب سائٹس پر وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ نے متعدد مرتبہ اپنے ویڈیو پیغامات میں ساحل کی صفائی کے حوالے سے اپنی آواز بلند کی جبکہ شنیرا نے تو اس حوالے سے کئی پیغامات شئیر کئے اور سی ویو اور کراچی میں گندگی کے ڈھیر کر دُکھ اور مایوسی کا اظہار کیا تھا –
Looks much better, just hope it stays that way! https://t.co/52ju4rUbMx
— Shaniera Akram (@iamShaniera) October 10, 2020
شنیرا کی جانب سے سی ویو پر گندگی کی طرف توجہ دلائے جانے کے بعد انتظامیہ حرکت میں آئی اور ساحل کی صفائی کی گئی-
شنیرا اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صاف ساحل کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ امید کرتی ہیں کہ اب ساحل ایسا ہی صاف رہے گا۔
What did I just watch? https://t.co/t5ZmnWqRxQ
— Shaniera Akram (@iamShaniera) October 9, 2020
شنیرا نے ساحل کی صفائی کے دوران لی گئی تصویر شئیر کرتے ہوئے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا یہ میں کیا دیکھ رہی ہوں؟
دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی جانب سے کراچی کے سی ویو کی صاف ستھرائی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے ۔
وسیم اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ساپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وی سی ویو پر موجود ہیں اور ان کے کے ساتھ شنیرا بھی ہیں اور صفائی کرنے والے عملے کو بھی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا یے-
https://www.instagram.com/p/CGRMjQZAD7B/?igshid=3ujngnjm26y2
وسیم اکرن نے ویڈیو میں سوشل میڈیا صارفین کا شکریہ ادا کیا او وسیم اکرم کی جانب سے گزشتہ ہفتے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپلوڈ کی گئی ویڈیو سے متعلق کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے ہماری ویڈیو کو سب نے شیئرکیا تھا ویڈیو کے بعد سی ویو پر عملے نے کام شروع کیا تھا-
وسیم اکرم نے کہا کہ یہ سوشل میڈیا کی پاور ہے کہ یہاں صفائی گزشتہ ہفتے سی ویو پر گندگی کی طرف توجہ دلائی تھی توجہ دلائے جانے کے بعد انتظامیہ حرکت میں آئی۔
واضح رہے کہ وسیم اکرم کراچی سی ویو کی حالت دیکھ کر مایوس ہوگئے تھے، سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہفتے کے پہلے روز اہلیہ کو سی ویو پر لا کر بہت بڑی غلطی کی۔
اُنہوں نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ ہفتے کے پہلے روز اہلیہ کو سی ویو پر لا کر بہت بڑی غلطی کی۔
جبکہ شنیرا نے بھی اپنے پیغام میں کراچی میں جگہ جگہ دکھائی دینے والے گندگی کے ڈھیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کراچی میں لاکھوں لوگ کچرے میں رہنے پر مجبور ہیں۔
شنیرا اکرم نے کہا تھا کہ ہمارا شہر بیمار ہے ہماری سمندری زندگی دم گھٹ رہی ہے ، ہمارے لوگ رو رہے ہیں ، ہمارے بچے کچرے میں کھیل رہے ہیں اور دنیا ہمیں کچھ نہیں کرنے کے لئے! دیکھ رہی ہے!
انہوں نے کہا تھا کہ گندگی صرف ساحل پر موجود نہیں بلکہ شہر میں ہر جگہ ہی کچرا موجود ہے گلی کوچوں اسکولوں کے باہر، خالی مکانوں، دفاتر کے باہر، گھروں کے سامنے اور یہاں تک کہ ہمارے واحد ساحل پر بھی گندگی کے ڈھیر ہیں اگر دیکھا جائے تو ہم کچرے کے ڈھیر میں تیراکی کر رہے ہیں۔