قصور
لوگ دیپال پور روڈ پر سرعام ون وے کی خلاف ورزی کرنے لگے جس سے روزانہ کئی حادثات رونما ہوتے ہیں مگر انتظامیہ بلکل خاموش تماشائی،لوگوں میں تشویش
تفصیلات کے مطابق قصور دیپالپور روڑ پر ون وے کی خلاف ورزی کے باعث حادثات ہونا معمول بن گیا اور روزانہ کئے حادثات ہوتے ہیں مقامی انتظامیہ ون وے اور اوور لوڈنگ ، تیز رفتاری کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہے جس پر اہل علاقہ سخت پریشان ہیں کیونکہ اس سے ان کی زندگیاں خطرے میں ہیں
اہل علاقہ کی ڈپٹی کمشنر قصور،سٹی ٹریفک پولیس قصور اور پیٹرولنگ پولیس سے استدعا ہے کہ ون وے کی خلاف ورزی کو روکا جائے تاکہ لوگ حادثات سے بچ سکیں

Shares: