گوجرانوالہ جلسہ سے قبل کارکنان پر مقدمے،پیپلز پارٹی کا بڑا اعلان

0
82

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما چوھدری منظور نے کہا ہے کہ صدر پیپلز پارٹی گوجرانولہ کے خلاف مقدمہ کا اندراج قابل مذمت ہے،

چوھدری منظور کا کہنا تھا کہ اعجاز کا قصور ہے کہ وہ بلاول بھٹو کے استقبال کےلیے تیاریاں کر رہے تھے،استقبالی اجلاس منعقد کرنے پر کورونا پھیلاؤ کا مقدمہ درج کر دیا گیا،کیا لیاقت باغ کے جلسے سے کورونا نہیں پھیلا تھا؟

پی پی کے رہنما منور انجم نے گوجرانوالہ میں پیپلز پارٹی کے کارکنان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بنیادی انسانی حقوق اور آزادی اظہار رائے کی خلاف ورزی ہے،حکومت اپوزیشن جماعتوں کے کارکنان کو گرفتار کر ہی ہے، حکومت ساری مشنری اپوزیشن کے خلاف استعمال کر رہی ہے جو قانون کی خلاف ورزی ہے،پیپلز پارٹی ہیومن رائٹس واچ اوردیگر انسانی حقوق کی تنظیموں کو خطوط لکھ کر حکومتی زیادتیوں سے آگاہ کرے گی

پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ بینرز والوں اورٹرانسپورٹرز کوجلسوں میں معاونت نہ کرنے کےلیے خبردار کیاجارہا ہے،عمران خان جب اپوزیشن میں تھے ان کو کسی نے نہیں روکا وہ آزادی سے احتجاج کرتے تھے،سیاست میں لچک ہوتی ہے ، اپوزیشن جماعتوں میں اتحاد ہے،ہم بہتری کی طرف جائیں گے اورعوا م کوحکومت سےنجات دیں گے،

گوجرانوالہ جلسہ،اپوزیشن کے سرگرم کارکنان کی ممکنہ گرفتاری کیلئے مرتب فہرست باغی ٹی وی نے حاصل کر لی

دوسری جانب ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 16 اکتوبر بروز جمعہ دن دو بجے لالہ موسی میں قمرزمان کائرہ کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کریں گے، جس کے بعد وہ ریلی کی قیادت کرتے ہوئے براستہ جی ٹی روڈ گوجرانوالہ جلسے جائیں گے، اس روران وہ وزیرآباد کے مقام پر عوام سے خطاب بھی کریں گے۔

سیاسی اجتماعات پر پابندی سے متعلق درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

Leave a reply