لاہور:بلاول بھٹوکہاں رکیں گے ، کہاں بولیں گے،کیاکریں گے تفیصلات آگئیں‌،اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کل بتاریخ 16 اکتوبر بروز جمعہ بوقت دو بجے قمر زمان کائرہ کی رہائش گاہ پر اہم پریس کانفرنس کریں گے

پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق اس کے بعد چیئرمین پی پی پی ریلی کی صورت میں براستہ جی ٹی روڈ گوجرانوالہ جائیں گے،

یہ بھی بتایا جارہا ہےکہ اس کے بعد ریلی کے دوران چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا وزیرآباد کے مقام پر اہم خطاب ہوگا جبکہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے تحت جناح اسٹیڈیم، گوجرانوالہ کے جلسے سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری تاریخی خطاب کریں گے۔

Shares: