عوامی وزیراعظم کا عوامی انداز، پناہ گاہ پہنچ گئے، مسافروں کے ساتھ کھایا کھانا

0
94

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں پشاور موڑ پر قائم پناہ گاہ کا دورہ کیا اور پناہ گاہ میں موجود افراد کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا۔

اس موقع پر سینٹر فیصل جاوید اور معاون خصوصی ثانیہ نشتر بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔ معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو پناہ گاہ میں سہولیات اور انتظامات پر بریفنگ دی گی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پناہ گاہوں میں بہترین اور معیاری سہولیات فراہمی کی جائیں، انہوں نے ہدایت کی کہ پناہ گاہ میں سہولیات میں کسی قسم کی کمی نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے مستحقین کی ضروریات کا خیال رکھنے کی بھی ہدایت کی ۔

وزیراعظم عمران خان نے پناہ گاہ میں موجود افراد کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا ۔ وزیراعظم عمران خان شہریوں میں گھل مل گئے۔ وزیراعظم عمران خان نے مسافروں کے ساتھ خوشگوار موڈ میں بات چیت بھی کی ۔ پناہ گاہ میں مسافر کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو روٹی پیش کی گئی جووزیراعظم نے مسکراتے ہوئے قبول کی ۔

احساس لنگر کا وزیراعظم عمران خان نے کیا افتتاح

بلاول سے کب تک محبت رہے گی؟ شیخ رشید نے دلی خواہش بتا دی

واضح رہے کہ بے گھر افراد اور مسافروں کے لئے مختلف شہروں میں پناہ گاہیں قائم کی گئی ہیں جہاں شہریوں کے رات رہنے کا انتظام موجود ہے، شہریوں کو کھانا بھی مفت دیا جاتا ہے،

وزیراعظم عمران خان کا ماڈل پناہ گاہ کا دورہ،پناہ گاہ میں کھانا کھایا،دیں اہم ہدایات

Leave a reply