لاہور/ ‎لندن :ادلے کا بدلہ :ن لیگ پاکستان میں جبکہ پاکستانیوں کا لندن میں حسن نوازکے دفتر کے باہراحتجاجی مظاہرہ،اطلاعات کے مطابق ایک طرف ن لیگ دیگرحکومت مخالف جماعتوں کے تعاون سے حکومت کے خلاف احتجاجی جلسے کررہی ہے تو دوسری طرف لندن میں پاکستانی نوازشریف کے بیٹے حسن نواز کے دفترکے سامنے احتجاج کرتے ہوئے نکل آئے

لندن سے ذرائع کے مطابق حسن نواز کے دفتر کے باہر جب بڑی تعداد میں پاکستانی احتجاج کرتے ہوئے پہنچے تو اس دوران ن لیگ کے کارکن بھی نکل آئے اورصورتحال لڑائی تک پہنچ گئی اس دوران ایک دوسرےکے خلاف نعرے بازی کی۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے آل پارٹیز کانفرنس میں بھی حسن نواز کے دفتر سے خطاب کیا تھا اور آج بھی گوجرانوالا میں پی ڈی ایم جلسہ میں خطاب کریں گے۔دوسری جانب ایون فیلڈ اپارٹمنٹ کے باہر بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں چند افراد موجود تھے۔

مظاہرین نے باغی رہنما میاں جلیل شرقپوری کے پینا فلیکس ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے اور وہاں بھی لیگی کارکنوں نے شدید نعرے بازی کی۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی نقاب پوش افراد نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر احتجاج کیا تھا۔

Shares: