کراچی :سیاست کی آڑمیں بابائےقوم بانی پاکستان کےمزارکی بیحرمتی:ایسا توکوئی گیاگزرابھی نہیں سوچ سکتا،مقدمہ دائرکروں گا،اہم شخصیت کااعلان ،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی راجا اظہر نے مزار قائد کے تقدس کی پامالی پر لیگی قیادت کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا اعلان کردیا۔
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز دیگر پارٹی کے رہنماؤں کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ اس دوران ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر نے ’ووٹ کو عزت دو‘ اور ’مادر ملت زندہ باد‘ کے نعرے لگوائے تھے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کوئی گیا گزرا انسان بھی کسی دشمن کی قبرکی بیحرمتی کا سوچ بھی نہیں سکتا یہ توپھربانی پاکستان کی قبراورمزار تھا ،ادھر وفاقی وزراء نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے تاہم پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی نے لیگی قیادت کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا اعلان کردیا ہے۔
رکن سندھ اسمبلی راجا راظہر کا کہنا تھا کہ مزارقائدکےتقدس کی پامالی پر ن لیگی رہنماؤں پرمقدمہ درج کرائیں گے۔انہوں نے کہاکہ مریم نواز ، صفدر اعوان، نہال ہاشمی اور دیگر لیگی کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے۔