باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز کے شوہر کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری پر سینئر صحافی و اینکر پرسن کامران خان نے بلاول سے بڑا مطالبہ کر دیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کامران خان کا کہنا تھا کہ قدم بڑھاؤ بلاول بھٹو PDM تمہارے ساتھ ہے تمہار عزیز ترین مہمان عزیز بھٹی تھانے میں بند ہے تم ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہو

کامران خان کا کہنا تھا کہ ابھی مراد علی شاہ کا استعفی بھجواؤ سندھ حکومت ختم کرو اگر تمہاری مرضی سے صفدر قید ہے تو سب سے PDM کی فاتحہ پڑھوا دو فیصلہ کرو

تھانے منتقلی کے بعد ان کا موبائل فون پولیس نے تحویل میں لے لیا ، کیپٹن ر صفدر کی عدالت پیشی کے لیے کاغذات تیار کیے جارہے ہیں اور پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالت سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی جبکہ خصوصی گاڑی بھی طلب کرلی گئی ۔

کیپٹن ر صفدر کو سیشن کورٹ میں پیش کئے جانے کا امکان ہے، ن لیگی رہنما اور وکلا عدالت کے باہر پہنچ چکے ہیں

مریم کے شوہر کیپٹن ر صفدر گرفتار

کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی، پولیس کی جانب سے وی وی آئی پی پروٹوکول

کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری، وفاقی وزراء نے بڑا مطالبہ کر دیا

کراچی جلسہ میں بلانے والی پیپلز پارٹی نے کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری پر ہاتھ کھڑے کر دیئے

مریم کے شوہر کی گرفتاری پر ن لیگ کیا کرنیوالی ہے؟ مریم کے ترجمان نے بتا دیا

مریم نواز کے ترجمان کیپٹن ر صفدر کو تھانے ملنے گئے تو کیا ہوا؟

کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری میں کس کا ہاتھ؟ کامران خان نے نام بھی بتا دیا

واضح رہے کہ نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر کو آج صبح کراچی سے گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس ہوٹل میں مریم نواز شریف کے کمرے کا دروازہ کھلوا کر زبردستی اندر داخل ہوئی اور کیپٹن صفدر کو ساتھ لے گئی۔ وہ مریم نواز شریف کے ساتھ کراچی گئے تھے اور جلسے کے بعد ایک مقامی ہوٹل میں مقیم تھے.

پولیس نے کیپٹن ر صفدر کو ناشتے میں کیا دیا؟

Shares: