مڈ ٹرم انتخابات کب ہوں‌ گے ، جاوید ہاشمی نے بتادیا

مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ دسمبر میں تبدیلی آئے گی اور مڈ ٹرم انتخابات دیوار پر لکھے جاچکے ہیں۔

ملتان میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کاکہنا تھاکہ مڈٹرم انتخابات دیوار پرلکھے ہوئے ہیں، ملک میں سیاسی بحران گہرا ہوتا جارہا ہے جب کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) بہت کامیابی اور بہترین حکمت عملی سے آگے بڑھ رہی ہے۔
جاوید ہاشمی کاکہنا تھا کہ ملکی حالات کا حل پی ڈی ایم نے اپنے اتحاد میں بتادیا ہے، ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے اور ملک میں قحط زدہ ممالک سے بھی برے حالات ہیں۔

مڈٹرم الیکشن اور مائنس ون، اصل حقیقت کیا؟ قمر الزمان کائرہ نے سب بتا دیا


سینیئر سیاستدان کا کہنا تھا کہ عوام کی یہ بدقسمتی ہےکہ حکمران ان کے زخموں پر مرہم رکھنےکےلیے تیار نہیں اوراب عوام بھی عمران خان کی پالیسیوں پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔
واضح‌ رہے کہ ملک میں اس وقت اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم نے حکومت کو ختم کرنے اور نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کر رکھا ہے .اس سلسلے میں ملک بھر میں‌ جلسے بھی جاری ہیں. جس میں حکومت پر شدید تنقید جاری ہے

Shares: