پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و سپر ماڈل نادیہ حسین نے امریکی مقبول ترین اداکارہ انجلینا جولی کا روپ دھار لیا ہے جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے-
باغی ٹی وی :نادیہ حسین سوشل میڈیا کی متعدد ویب سائٹس پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اپنے مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہتی ہیں، نادیہ حسین میک اپ سے بھی کافی لگاؤ رکھتی ہیں اس سے متعلق ٹپس وغیرہ شیئر کرتی رہتی ہیں اور میک اپ کی ویڈیو ز بھی شئیر کرتی رہتی ہیں-
تاہم حال ہی میں اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین نے سماجی رابطے کی وہب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی اور امریکی اداکارہ انجلینا جولی کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے نادیہ حسین کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں وہ نہایت خوبصورت اور انجلینا جولی سے ہی ملتی جلتی نظر آ رہی ہیں۔
https://www.instagram.com/p/CGhKlHUFxJ2/?igshid=1hkk5qfxdpx62
نادیہ حسین کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے امریکی اداکارہ انجلینا جولی جیسا میک اپ، ہیئر اسٹائل اور پوز بنایا ہوا ہے۔
نادیہ حسین کے مداح اور انسٹاگرام صارفین اُن کے اس روپ کی خوب تعریفیں کر رہے ہیں اور انہیں بالکل انجلینا جولی کے جیسی مشابہت دے رہے ہیں جبکہ ایک صارف نے کمنٹ میں کہا کہ بادیہ حسین زیادہ خوبصورت لگ رہی ہیں-
دوسری جانب اداکارہ وماڈل عائشہ عمر کی جانب سے بھی تعریفی کمنٹ کیا گیا ہے عائشہ عمر نے نادیہ حسین کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اس روپ میں خوبصورت نظر آ رہی ہیں جس پرنادیہ حسین نے بھی عائشہ عمر کا شکریہ ادا کیا-