بھارتی ریاست آسام میں ڈاکٹر کی حفاظتی لباس پہنے کورونا وارڈ میں رقص کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بالی وڈ سُپراسٹار ریتھیک روشن نے ڈاکٹر کے ساتھ ڈانس کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

باغی ٹی وی : سوشل میڈیا ویب سائٹ پر بھارتی ریاست آسام کے سلچار میڈیکل کالج کے ریکوری وارڈ میں ایک ڈاکٹر کی رقص کرنے کی ویڈیو نے کافی مقبولیت حاصل کی ہے یہ ویڈیو رقص کرنے والے ڈاکٹر کے کولیگ ڈاکٹر سید فیضان احمد نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شئیر کی جو دیکھتے ہی وائرل ہو گئی-

ڈاکٹر فیضان کی جانب سئ شئیر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کورونا لباس پہنے نوجوان ڈاکٹر اداکار ریتھک روشن کی طرح قدموں کا خوبصورت استعمال کرتے ہوئے کورونا مریضوں کے سامنے رقص پیش کر رہے ہیں-


ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں ٹوئٹر صارف نے بتایا کہ میرے کوویڈ وارڈ میں میرے ساتھی ڈاکٹر اور سلچار ہسپتال آسام میں ای این ٹی اسپیشلسٹ ڈاکٹر اروپ سینا پتی کورونا مریضوں کو خوش کرنے کے لئے ان کے سامنے رقص پیش کرتے ہوئے-

مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے ڈاکٹر کے رقص کی تعریفوں کا انبار لگ گیا یہاں تک کہ معروف اداکار ریتھک روشن نے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر رقص کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ڈاکٹر اروپ سے ڈانس سیکھنا چاہتا ہوں اور ان کے ساتھ انہی جیسا ڈانس کرنا چاہتا ہوں جس کے لیے جلد آسام جاؤں گا۔

دوسری جانب ڈاکٹر اروپ سیناپتی نے جوابی ٹویٹ میں ریتھک روشن کی تعریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ فلم ’ کہو نا پیار ہے‘ سے آپ میرے ہیرو اور انسپائریشن ہیں میں آپ کو آسام میں خوش آمدید کہتا ہوں۔
https://twitter.com/arupsena1234/status/1318105513180065792?s=20

Shares: