جسٹس قاضی فائزعیسیٰ فیصلےمیں ہماری تمام باتیں تسلیم کرلی گئیں: سمجھےوالوں کےلیےاس فیصلے میں بہت کچھ ہے: وفاقی وزیرقانون

0
41

اسلام آباد: جسٹس قاضی فائزعیسیٰ فیصلے میں ہماری تمام باتیں تسلیم کر لی گئیں:سمجھے والوں کے لیے اس فیصلے میں بہت کچھ ہے:اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کے فیصلے میں ہماری تمام باتیں تسلیم کر لی گئی ہیں تو ہم نظرثانی کیوں فائل کریں گے۔

دنیا نیوز کے پروگرام ’دنیا کامران خان کے ساتھ ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ یہ وقت بتائے گا ان کے پاس منی ٹریل ہے یا نہیں، یہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) بتائے گا یا پھر سپریم جوڈیشل کونسل، ایف بی آر کے پاس بھیجنے کا مقصد ہی یہ تھا کہ وہ جواب دیں۔

بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کیا سپریم جوڈیشل کونسل کوئی کارروائی کرے گی یہ ہمیں معلوم نہیں ہے۔ شارٹ آرڈر کے بعد پٹیشنر نے ہی ریو فائل کیا تھا۔

فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کوئی بھی چیز کسی کے خلاف ہو تو کہتے ہیں یہ فوج اور آئی ایس ائی کر رہی ہے، لندن کی پراپرٹی کا ہونا جھوٹ یا ہوا میں نہیں ہے وہ سب سچ ہے۔ ہمارا کوئی مقصد نہیں تھا کہ قاضی فائز عیسی کے خلاف کچھ کریں۔ ریفرنس لا سیکرٹری نے ڈرافٹ کیا تھا جس پر میرے سائن ہیں۔ ججمنٹ میں کوئی بھی بات ہمارے یا صدر کے خلاف نہیں ہے۔

وفاقی وزیر قانون کا مزید کہنا تھا کہ جسٹس فیصل عرب نے کہا کہ پیٹشنرکے پاس بہت اچھا موقع ہے اپنے اپ کو ثابت کرنے کے لئے، مجھے میڈیا سے ہی پتا چلا کہ ایف بی آر نے کئی سماعتیں کی ہیں۔ سپریم جوڈیشل کونسل کی سماعتیں مخفی ہوتی ہیں۔

انہوں نے بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اس ریفرنس میں جھوٹ ہوتا یا ان کی لندن پراپرٹی نہیں نکلتی تو ہمارے خلاف زبردست فیصلہ آنا تھا۔ عدالت کی طرف سے کیس ایف بی آر کے پاس بھیجنے کا مقصد ہی یہی ہے کہ معاملہ وہاں جائے اور سوال و جواب ہوں۔

وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ ایف بی آر میں اگر منی ٹریل دے دی جاتی ہے تو معاملہ ختم ہو جاتا ہے۔ وفاق، وزیراعظم، صدر یا میری کسی قسم کی بدنیتی قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف نہیں ہے، تمام کی تمام باتیں ہماری تسلیم کی گئی ہیں، پورے فیصلے میں کوئی بھی ججمنٹ ہمارے خلاف ہے نہ ہی صدر کے خلاف ہے۔

Leave a reply