ن لیگی رکن اسمبلی نے ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب پر اعتماد کا اظہار کر دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی میاں جلیل احمد شرقپوری نے ملاقات کی ہے
وزیراعلیٰ پنجاب نے جلیل احمد شرقپوری کے ساتھ پنجاب اسمبلی میں پیش آنے والے واقعہ کی مذمت کی، جلیل احمد شرقپوری نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو اپنے حلقے کے مسائل سے آگاہ کیا،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جلیل احمد شرقپوری کو مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ آپ قابل احترام ہیں،پنجاب اسمبلی میں آپ سے ناروا سلوک پر دلی دکھ ہوا،سیاست میں شائستگی کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہئے ، اپوزیشن اراکین کی جانب سے کی گئی حرکت قابل مذمت ہے۔
مجھے کیوں نکالا؟ ن لیگ سے نکالے گئے رکن اسمبلی نے نعرہ لگا دیا
وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ اراکین پنجاب اسمبلی میرے دست و بازو ہیں انہیں احترام دیں گے ، میرے دروازے آپ کیلئے ہر وقت کھلے ہیں ،میاں جلیل احمد شرقپوری نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار پراظہار اعتماد کیا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل مسلم لیگ کے رہنماؤں نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والے رکن اسمبلی جلیل شرقپوری کے سرپر لوٹا رکھ دیاتھا ، میاں جلیل شرقپوری سے بدتمیزی کا واقعہ پنجاب اسمبلی میں موجود اپوزیشن چیمبر میں پیش آیا ، جہاں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والے اراکین کی سرزنش کی گئی ، اس موقع پر نوازشریف کے فوج اور ریاستی اداروں کے بیانیے کی مخالفت کرنے والے رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری نے اجلاس میں جانے کی کوشش کی تو اراکین نے انہیں دروازے پر ہی روک دیا تھا
نواز شریف کے کہنے پرمیں نے یہ کام کیا،سر پر لوٹا کیوں رکھا؟ جلیل شرقپوری میدان میں آ گئے