پی ڈی ایم کا ڈرامہ مریم نواز کا خاندانی قبضہ قائم کرنے کیلئے رچایا جا رہا ہے،شبلی فراز

باغی ٹی وی : وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا ڈرامہ مریم نواز کا خاندانی قبضہ قائم کرنے کیلئے رچایا جا رہا ہے، پارٹی صدر کے جیل جانے کے بعد نائب صدر پوری پارٹی کی ملکہ بن چکی ہیں۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ سراج الحق کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں، ان کا بیان ہمارے موقف کی تائید ہے.خیال رہے کہ گوجرانوالا اور کراچی کے بعد اپوزیشن جماعتوں کے سیاسی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) عوامی طاقت کے مظاہرے کے لیے آج کوئٹہ میں جلسہ کرے گی۔

پی ڈی ایم کی قیادت کا دعویٰ ہے کہ یہ جلسہ بلوچستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا۔

نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) نے کوئٹہ میں دہشت گرد حملے کا تھریٹ الرٹ جاری کرتے ہوئے خبردارکیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی) نے پشاور اور کوئٹہ میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کی ہے۔نیکٹا کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے بم اور خودکش دھماکوں سے سیاسی اور مذہبی قیادت کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔
اسی طرح آج کوئٹہ میں‌دھماکہ ہوا ہے.جس میں‌ ہلاکتوں کی خبریں‌ہیں. . اسی طرح کوئٹہ ہزارگنجی کے علاقے میں زور داربم دھماکہ تین افراد ہلاک ایک زخمی دھماکے کے نتیجے میں ایک کار اور موٹرسائکل تباہ ریسکیوٹیمیں کی جانب سے امدادی کاروای جاری، اطلاعات کے مطابق 4 افراد جاں بحق اور 4 سے زیادہ زخمی ہوئے. کوئٹہ میں‌موبائل سروس بند ہونے کی وجہ سے مزید تفصیلات ملنے میں‌دشواری پیدا ہور ہی ہے ، اس سلسلے میں مزید اطلاعات آنے تک اپ ڈیٹ‌کر دیا جائے گا.
واضح‌ رہے کہ اس سے قبل نیکٹا کی جانب سے کوئٹہ میں تھریٹ الرٹ‌جاری کیا گیا تھا . یشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) نے کوئٹہ اور پشاور میں دہشت گردی کے حوالے سے تھریٹ الرٹ جاری کردیاتھا. الرٹ میں کہا گیا تھا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کوئٹہ اور پشاور میں دہشت گرد حملوں کی تیاری کررہی ہے ، کوئٹہ اور پشاور میں سیاسی اور مذہبی قائدین پر حملہ کیاجاسکتا ہے، دہشت گرد منصوبے میں ہائی پروفائل سیاسی شخصیت کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی شامل ہیں۔

Shares: