مہیش بھٹ کا لووینا لودھ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان

0
98

بھارتی معروف فلمساز مہیش بھٹ نے 29 سالہ اداکارہ لووینا لودھ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کر دیا۔

باغی ٹی وی : بھارتی خبر رساں ادارے ہندوستان کی رپوترٹ کے مطابق مہیش بھٹ کی بیٹی پوجا بھٹ نے ہندوستان ٹائمز کی خبر پر اپنا رد عمل ظاہر کیا اور کہا کہ لیوینا مہیش کی رشتہ دار نہیں ہیں "براہ کرم نوٹ کریں کہ سوال میں شامل خاتون کوئی ‘رشتہ دار’ نہیں ہے کیونکہ جس مرد سے اس کی شادی سُمت سبھروال سے ہوئی تھی ، وہ مہیش بھٹ کا بھتیجا نہیں ہے جیسا کہ ذکر کیا گیا ہے ، اور نہ ہی کسی اور طرح سے اس کا کوئی تعلق ہے۔

دوسری جانب وِشیش فلمز کے سوشل میڈیا پیج پر مہیش بھٹ کی قانونی ٹیم نے بھی بیان جاری کیا جس میں لووینا لودھ کے سنگین الزامات کی تردید کی گئی ہے۔

قانونی ٹیم نے اپنے موکل مہیش بھٹ کے خلاف لووینا لودھ کے ہراسانی اور دھمکیوں سمیت دیگر الزامات کو مسترد کردیا اور اداکارہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا ہے۔

قانونی ٹیم نے لووینا لودھ کی جمعہ کے روز انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تقریباً 2 منٹ کی ویڈیو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’اس طرح کے الزامات نہ صرف جھوٹے اور ہتک آمیز ہیں بلکہ اس کے سنگین قانونی نتائج بھی ہیں، ہمارے موکل مشورے کے مطابق قانونی کارروائی کریں گے-

واضح رہے کہ بالی وڈ اداکارہ یونیا لودھ نے مہیش بھٹ پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا ہے اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ایک 2 منٹ کی ایک ویڈیو شئیر کی جس میں انہوں نے بالی وڈ میں ڈرگ اسمگلنگ اور اداکاروں کے استعمال سے متعلق نیا پنڈورا باکس کھول دیا ہے۔

29 سالہ اداکارہ نے اپنی اور اپنی فیملی کے تحفظ کے لیے بنائی گئی ویڈیو میں کئی بڑے انکشافات کیے جن میں سے ایک یہ ہے کہ وہ مہیش بھٹ کے بھانجے سُمت سبھروال کی بیوی ہیں اور انہوں نے اس سے طلاق کے لیے درخواست دائر کر رکھی ہے۔
https://www.instagram.com/tv/CGrlL-ZjLOz/?utm_source=ig_embed
نہوں نے مزید کہا کہ سُمت سبھروال سپنا بپی اور امائرہ دستور جیسی کئی اداکاراؤں کو منشیات فراہم کرتا ہے میرے شوہر کی ان تمام حرکتوں سے مہیش بھٹ بخوبی واقف ہیں۔

لیونیا لودھ نے یہ بھی کہا کہ بالی وڈ کا سب سے ’بڑا ڈان‘ مہیش بھٹ ہے جو انڈسٹری کا پورا سسٹم چلاتا ہے اگر آپ اس کے قوانین پر عمل نہیں کرتے تو آپ کی زندگی مشکل بناتا ہے اس نے کام سے نکلوا کر کئی لوگوں کی زندگیاں برباد کردیں اس کے ایک فون پر لوگ اپنی ملازمت کھو دیتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ جب سے میں نے مہیش بھٹ کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے تب سے وہ مجھے دھمکیاں دے رہا ہے میرے گھر میں داخل ہونے اور مجھے یہاں سے بے دخل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

لیونیا لودھ نے اپنی ویڈیو کے آخر میں کہا کہ اگر میرے یا میری فیملی کے ساتھ کچھ بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آئے تو اس کے ذمے دار مہیش بھٹ، مکیش بھٹ، سُمت سبھروال، ساحل سہگل اور کم کم سہگل ہوں گے انہوں نے یہ بھی کہا کہ لوگوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ یہ تمام لوگ بند دروازوں کے پیچھے کیا کرسکتے ہیں خاص طور پر مہیش بھٹ جو انتہائی طاقتور اور بااثر ہیں۔

بالی وڈاداکارہ لیونیا لودھ کا فلم ساز مہیش بھٹ پر ہراسانی کا الزام

Leave a reply