گھناونے مقاصد پورے کرنے کیلئے آئین توڑا جاتا ہے، نواز شریف کا کوئٹہ جلسہ سے خطاب

0
40

گھناونے مقاصد پورے کرنے کیلیے آئین توڑا جاتا ہے، نواز شریف کا کوئٹہ جلسہ سے خطاب

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کوئٹہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چند لوگ اپنے گھناؤنے مقاصد کی خاطر آئین اور قانون توڑتے ہیں اور نام ادارے اور فوج کا استعمال کرتے ہیں. انہوں نے کہا کہ میں اسی لیے ان کا نام لے کر بتاتا ہوں تاکہ پورے ادارے پر دھبہ نہ لگے . کارگل میں ہمارے جوانوں‌کو شہید کرایا گیا اس مہم جوئی کا فیصلہ فوج نہیں تھا بکہ چند لوگو ں نے اپنے مقاصد کے لیے یہ معرکہ برپا کیا اور ملک و قوم کو نقصان پہنچایا ، یہ پرویز مشرف ہی تھا جس نے گھناؤنا کام کیا اور جب ان کو محسوس ہوا کہ اب ان کا محاسبہ ہو گاتو منتخب حکومت کا تختہ الت دیا. انہی لوگوں نے پاکستان کے اڈے امریکا کو دیے . اور شہریوں پر ڈرون حملے کیے . لال مسجد پر حملہ کیا ، بارہ اکتوبر کا واقعہ ہوا . اس سب کے عوض مشرف کے اکاؤنٹ میں اربوں روپے شامل کیے گئے . اور اس کے ثبوت بھی ہیں. لیکن نیب اور عمران خان میں جرات نہیں ہے کہ ان اکاونٹ پر کوئی آواز اٹھائے.

نواز شریف نے آرمی چیف جنرل باجوہ اور آئی ایس آئی چیف جنرل فیض پر شدید تنقید کی اور اپنے پرانے الزامات لگائے
میاں نواز شریف نے کہا کہ عمران خان کو لانے والوں سے ہماری جنگ ہے ، عمران خان میں اتنی جرات نہیں ہے. میاں نواز شریف نے تین پیغام دیے ،ایک فوج کےجوانوں اور افسران کے نام ، دوسرا بیوروکریسی اور تیسرا عوام کے نام جس میں کہا آپ آئین اور قانون کے ساتھ کھڑے رہو.جب قانون اور آئین شکنی کی جائے تب قانون شکنی کرنے والوں کی بات نہ مانو.

واضح‌رہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا جلسہ آج کوئٹہ میں ہو رہا ہے۔ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز جلسہ گاہ پہنچ گئیں۔

پی ڈی ایم کے کوئٹہ جلسے میں شرکت کے لیے قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اسٹیج پر مرکزی قائدین بھی پہنچ رہے ہیں۔جلسے کی سیکیورٹی کے لیے پولیس اور ایف سی سمیت 4 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔کوئٹہ بھر میں مختلف سیاسی جماعتوں کے جھنڈے اور بینرز آویزاں کر دیے گئے ہیں جبکہ پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان، مریم نواز، محمود خان اچکزئی، عبدالمالک بلوچ اور سردار اختر مینگل کوئٹہ پہنچ چکے ہیں۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اپنے 10 رکنی وفد کے ہمراہ گزشتہ روز کوئٹہ پہنچی تھیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری گلگت سے خصوصی پرواز کے ذریعے آج کوئٹہ پہنچیں گے اور اگر وہ کوئٹہ نہیں پہنچے تو ویڈیو لنک کے ذریعے جلسے سے خطاب کریں گے۔

Leave a reply