کیا واقعی ایمن خان اور منیب بٹ نے اپنی شادی میں 70 کروڑ روپے خرچ کیے تھے؟

0
43

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ ایمن خان اور اداکار منیب بٹ نے حال ہی میں ایک تقریب میں ہونے والے اخراجات کی وضاحت کی-

باغی ٹی وی : دوسال قبل شادی کے بندھن میں بندھنے والی شوبز جوڑی ایمن خان اور منیب بٹ کی جوڑی شادی کی طویل رسموں اور شادی کی تقریبات پر پانی کی طرح پیسہ بہانے کے لیے مشہور ہے ان دونوں کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ کئی ماہ تک چلا تھا اور ہر فنکشن کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں یہاں تک کہ سوشل میڈیا صارفین بھی اتنی طویل رسموں والی شادی سے تنگ آگئے تھے –

سوشل میڈیا پر یہ خبر بھی وائرل ہوئی تھی کہ ان دونوں نے اپنی شادی میں 70 کروڑ کی رقم خرچ کی ہے صارفین کی جانب سے ان دونوں کو شادی پر پیسہ پانی کی طرح بہانے پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے یہ پیسہ کسی اچھے کام میں لگانے کا مشورہ دیا گیا تھا۔

حال ہی میں ہم سوشل میڈیا ایوارڈز کے دوران ایمن خان اور منیب بٹ کی جانب سے بات کی وضاحت کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے-
https://www.instagram.com/p/CGpm2OXBREv/?igshid=516tu7pzrsgr
ویڈیو کلپ میں انہوں نے اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کیا واقعی انہوں نے اپنی شادی میں 70 کروڑ روپے خرچ کیے تھے؟ ایمن خان نے بتایا جس وقت یہ خبر ہم نے سنی ہم دونوں ہنی مون پر گئے ہوئے تھے اور یہ خبر سن کر ہم حیرت زدہ رہ گئے۔

بعد ازاں ایمن خان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک افواہ ہے۔ تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ان کی شادی میں کتنے پیسے خرچ ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ ایمن خان اور منیب بٹ کی شادی کی رسمیں کئی ہفتوں تک جاری رہی تھیں۔ مہندی، مایوں، ڈھولکی اور نکاح کے بعد بھی کئی فنکشنز جاری رہے-

نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کی شادی کی تقریبات کا آغاز تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

Leave a reply