بجلی گرنے سے موت کے منہ میں جا کر زندگی کی طرف لوٹنے والی خاتون کے حیران کن انکشافات

مرنے کے بعد بھی مجھے احساس نہیں تھا کہ میں مر چکی ہوں
0
81

بجلی گرنے سے موت کے منہ میں جا کر زندگی کی طرف لوٹنے والی خاتون کا کہنا ہے کہ جب سے وہ آسمانی بجلی کی زد میں آ کر موت کو چھو کر واپس زندگی کی طرف آئی ہے، اسے سچے خواب آنے لگے ہیں۔

انڈیا ٹائمز کے مطابق الزبتھ کرون نامی اس امریکی خاتون کی عمر اس وقت 28سال تھی جب 1988 میں اس پر آسمانی بجلی گری اور اسے ڈاکٹروں نے کچھ وقت کے لیے مردہ قرار دے دیا، الزبتھ کا دعویٰ ہے کہ بجلی گرنے سے اس کی موت واقع ہو گئی تھی اور وہ مرنے کے بعد دوبارہ زندہ ہوئی

الزبتھ کا کہنا ہے کہ جب اس پر بجلی گری تو اس کی روح جسم سے نکل کر آسمان کی طرف بلند ہوئی اور وہ اوپر سے اپنے زمین پر پڑے مردہ جسم کو دیکھ رہی تھی مرنے کے بعد بھی مجھے احساس نہیں تھا کہ میں مر چکی ہوں، جب مجھ پر بجلی گری، میرے ہاتھ میں چھتری تھی، اوپر کی طرف اٹھتے ہوئے میں سوچ رہی تھی کہ میری چھتری کہاں گئی، جب میں نے چھتری کی تلاش میں نیچے ادھر ادھر دیکھا تو 20فٹ کے فاصلے پر چھتری پڑی تھی اور اس کے قریب ہی میرا مردہ جسم زمین پر پڑا تھا،اس وقت مجھے احساس ہو ا کہ میں مر چکی ہوں اور اپنے جسم کو اوپر سے دیکھ رہی ہوں۔

الزبتھ نے کہا کہ اس کے بعد نور کا ایک ہالہ آیا اور مجھے اس منظر سے دور ایک خوبصورت باغ میں لے گیا جو غالباً جنت کا باغ تھاایسا باغ میں نے زمین پر نہ پہلے کبھی دیکھا اور نہ اس واقعے کے بعد اس باغ کے پودے بالکل مختلف تھے، پھول کھل رہے تھے اور ان کے رنگ اتنے شوخ تھے کہ جیسے ابھی پھولوں سے باہر امڈ آئیں گے اس دنیا کی خوبصورتی بیان سے باہر ہےاس باغ میں میری اپنے آنجہانی دادا سے ملاقات ہوئی، جو کئی سال پہلے مر چکے تھے انہوں نے مجھے دو آپشن دیئے کہ میں وہی رک جاؤں یا واپس زمین پر چلی جاؤں۔

الزبتھ کا کہنا ہے کہ اس پر میں نے واپس زمین پر آنے کے آپشن کا انتخاب کیا یہ آپشن منتخب کرنے پر میرے دادا نے مجھے وارننگ دی کہ واپس جا کر میرے ہاں ایک اور بچہ پیدا ہو گا اور اس کے بعد میری اپنے شوہر سے طلاق ہو جائے گی اس کے علاوہ میرے دادا نے مجھے یہ بھی بتایا کہ سپر باؤل میں کون سی ٹیم جیتے گی اور جارج ایچ بش امریکہ کے صدر بن جائیں گے۔

الزبتھ کا کہنا ہے کہ اس نے وہاں جنت میں اپنے دادا کے ساتھ دو ہفتے گزارے یہ دو ہفتے ایسے تھے جیسے زمین پر دو منٹ کا وقت ہو، جب میں وہاں دو ہفتے قیام کے بعد واپس زمین پر آئی اور اپنے جسم میں داخل ہوئی تو کیا دیکھا کہ ایمرجنسی سروس کے لوگ آ چکے تھے اور مجھے ابتدائی طبی امداد دے رہے تھےاس کے بعد اکثر مجھے سچے خواب دکھائی دینے لگے ایک بار میں نے خواب میں جہاز تباہ ہوتے دیکھا اور اگلے دن خبروں میں ایک جہاز تباہ ہونے کے بارے میں سن لیا میں اب تک کئی زلزلوں، سونامی اور دیگر قدرتی آفات کو پہلے سے دیکھ چکی ہوں۔

Leave a reply