کٹھ پتلیوں اور ان کو ہلانے والوں کا کھیل ختم ہونے والا ہے . مریم نواز
باغی ٹی وی : مریم نواز نے جلسہ سے خطاب کرے ہوئے کہا کہ کوئٹہ کے عوام کی مشکور ہوں،استقبال پر سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں، انہوں نے کہا کہ ایک آمر نے جمہوریت پسند لیڈر کو قتل کیا،آج بلوچستان میں کھڑے ہوکر اکبر بگٹی کا واقعہ یاد آرہا ہے،
مریم نواز نے مِسنگ پرسنز کے حوالے سے کوئٹہ جلسے میں آواز بلند کرتے کہا کہ ایک بچی نے بتایا اس کے تین بھائیوں کو اٹھا لیا گیا ، میں نے اس کی داستان سنی تو میری آنکھوں میں آنسو آگئے حالانکہ میری ماں مر گئی میری آنکھ میں آنسو نہیں آئے میرے باپ کو جیل میں ڈالا گیا آنسو نہیں آئے.
گھناونے مقاصد پورے کرنے کیلئے آئین توڑا جاتا ہے، نواز شریف کا کوئٹہ جلسہ سے خطاب
مریم نواز نے کہا کہ ریاست کے اوپر ریاست مت بناؤ، عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکے مت ڈالو. بلوچستان کے اس حال میںپہنچنے کی ایک وہی وجہ ہے. یہ وہ ہیں جن کے ہاتھوں میں جعلی حکمران کی ڈوریاں ہیں. اس ملک میں رات کے اندھیر میں بہو بیٹی کے گھر اور کمرے میں شب خون مارا جاتا ہے اور چادر چار دیواری کی عزت پامال کی جاتی ہے . فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے معاملے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس مکروہ اقدام سے تمام امت مسلمہ کے دل دکھی ہیں، اس واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہیں۔ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے ہمارے جذبات بری طرح مجروع ہوئے۔
مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب کی طرح بلوچستان کے طلبہ بھی مجھے عزیز ہیں۔ اس بات پر افسوس ہے کہ بلوچ طلبہ کی سکالرشپ ختم کر دی گئی۔ اس کیخلاف سردی میں بلوچ طلبہ نے احتجاج کیا لیکن کسی کو رحم نہیں آیا۔ امید ہے کہ حکمرانوں کو رحم آئے گا اور سکالرشپس بحال ہوں گی
جلسہ میں پی ڈی ایم کے دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا . ن لیگ کے قائدنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چند لوگ اپنے گھناؤنے مقاصد کی خاطر آئین اور قانون توڑتے ہیں اور نام ادارے اور فوج کا استعمال کرتے ہیں. انہوں نے کہا کہ میں اسی لیے ان کا نام لے کر بتاتا ہوں تاکہ پورے ادارے پر دھبہ نہ لگے . کارگل میں ہمارے جوانوںکو شہید کرایا گیا اس مہم جوئی کا فیصلہ فوج نہیں تھا بکہ چند لوگو ں نے اپنے مقاصد کے لیے یہ معرکہ برپا کیا اور ملک و قوم کو نقصان پہنچایا