لاہور:اویس نورانی نے تواپنے باپ کی روح کوبھی تڑپا دیا،شاہ احمد نورانی کی ساری محنت پرپانی پھیردیا ،اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں بزرگ عالم دین شاہ احمد نورانی کے صاحبزارے اویس نورانی کے پاکستان مخالف بیان پرنہ صرف عام لوگ پریشان اورناراض ہیں بلکہ شاہ احمد نورانی سے محبت رکھنے والے بھی رنجیدہ ہیں
اویس نورانی صاحب آپ کی تقریر بہت تکلیف دہ ہے،آپکے والد محترم کی روح بھی تڑپ اُٹھی ہوگی،چور لُٹیرے تو آپ کے ساتھ کھڑے ہیں اور آزاد ریاست کا نعرہ نریندر مودی کاہے @ImranKhanPTI @PTIofficial pic.twitter.com/wMZCZlyUh8
— Senator Ejaz Chaudhary (@EjazChaudhary) October 25, 2020
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے شاہ احمد نورانی کے ایک قریبی اورمعتقد اورپی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اعجازچوہدری نے بڑے دکھ کااظہار کیا ہے
اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا ہےکہ !اویس نورانی صاحب آپ کی تقریر بہت تکلیف دہ ہے،آپکے والد محترم کی روح بھی تڑپ اُٹھی ہوگی
اعجاز چوہدری مزید دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہتے ہیں کہ !چور لُٹیرے تو آپ کے ساتھ کھڑے ہیں اور آزاد ریاست کا نعرہ نریندر مودی کاہے