وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں 12 نکاتی ایجنڈے پر غور

0
94

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت 12 نکاتی ایجنڈے پر غور

باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کی مشکلات کا مکمل احساس ہے، مہنگائی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت آج وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں مہنگائی سمیت 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

کابینہ اجلاس میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور کابینہ کو گندم، چینی سمیت اشیائے ضروریہ کی دستیابی پر بریفنگ بھی دی گئی۔

اس کے علاوہ اجلاس میں کابینہ کو 30 جنوری 2021 تک گندم کی درآمد کی ٹائم لائن اور چینی کے درآمدی شیڈول اور قیمتوں میں کمی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے ہدایت کی کہ مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے زیادہ اقدامات اٹھائےجائیں۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور ذخیرہ اندوزوں کے معاملے کی تہہ تک پہنچیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے جلاس میں عسکری ایئرلائن کے ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس منسوخ کرنے کی منظوری دی گئی۔ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں خلیجی ممالک کے شہزادوں کے لیے لائیواسٹاک برآمد کرنے اور نان ٹریٹی ممالک کی جانب سے میوچل لیگل اسسٹنس کی درخواستوں کی منظوری دی گئی۔

وفاقی کابینہ کو فوجداری قوانین میں اصلاحات سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔ اس کے علاوہ ٹیلی کمیونیکیشن سسٹم اور سازوسامان نصب کرنے سے متعلق پالیسی موخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔موزیراعظم نے گندم اور آٹے کی قیمتوں میں کمی کے لیے اجلاس طلب کر لیا۔

Leave a reply