قومی اسمبلی اجلاس،اسد قیصر نے اپوزیشن کو کیا دعوت دے دی؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے
قومی اسمبلی اجلاس میں پشاور اور کوئٹہ دھماکوں میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی قومی اسمبلی نے پشاور اور کوئٹہ دھماکوں کے خلاف متفقہ مذمتی قرارداد منظور کرلی۔ قرارداد وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے ایوان میں پیش کی جس میں کہا گیا کہ دہشتگردی کے واقعات میں ملوث عناصر کو قرارواقعی سزادی جائے،یہ حملہ کوئی مسلمان نہیں کر سکتا،
اجلاس میں اپوزیشن کا احتجاج اور کورم کی نشاندہی کی گئی،اسپیکر نے ایوان میں گنتی کا عمل شروع کرادیا،پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی شگفتہ جمانی نے کورم کی نشاندہی کی
پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر نے کہا کہ ہم جو تجاویز دینا چاہتے ہیں وہ آئین،جمہوریت اور ایوان کی کارروائی کیلیے ضروری ہیں،اپوزیشن متفقہ طور پر ایک خط لکھے گی اور نکات کی نشاندہی کرے گی، ایوان کی کارروائی کچھ بنیادی ضوابط کے تحت چلتی ہے،افسوس ایوان کی کارروائی ضابطے کے مطابق نہیں چل رہی،
تشدد کو کم کرنے کیلئے فیس بک نے اپنی پالیسی ریوو کرنے کا اعلان کر دیا
بدنامہ زمانہ کلب نے مسلمانوں کے لئے "حلال سیکس” متعارف کروا دیا
لاک ڈاؤن میں سوشل میڈیا پر لڑکیوں کا "ریپ” کرنے کی منصوبہ بندی
لندن پلٹ جوان نے کئے گھریلو ملازمہ سے جسمانی تعلقات قائم، ملازمہ میں ہوئی کرونا کی تشخیص
کرونا کے مریض صحتیاب ہونے کے بعد کب تک کریں جسمانی تعلقات قائم کرنے سے پرہیز؟
کرونا کا خوف،60 سالہ مریض کو 4 گھنٹے میں 3 ہسپتالوں میں کیا گیا ریفر،پھر ہوئی ایمبولینس میں موت
کرونا کے بہانے بھارت میں مسلمان نشانہ،بیان دینے پر مودی نے ہندو تنظیم کے سربراہ کو جیل بھجوا دیا
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ آپ بتائیں کس طرح اجلاس ضابطے کے مطابق نہیں چل رہا ہے آپ واضح کریں کہ کس طرح ایوان کی کارروائی ضابطے کے مطابق نہیں چل رہی، اسپیکر نے اپوزیشن کو دعوت دی کہ آپ خط کے بجائے ہمارے پاس آجائیں،مل بیٹھ کر معاملات دیکھتے ہیں،