حافظ سعید کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں، سمیع ابراہیم

سینئر تجزیہ نگار سمیع ابراہیم نے حافظ سعید کی گرفتاری پر کہا ہے کہ حافظ سعید کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں تھے۔ حکمران بیرونی خوشنودی حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔حافظ سعید کی گرفتاری سے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو کیا پیغام جائے گا۔ وہ تو کشمیر کی تحریک آزادی کی اخلاقی حمایت کرتے ہیں۔ مسلح تحریک سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ حکومت کو اس قسم کے اقدامات سے اجتناب کرنا چاہیے۔
سی ٹی ڈی نے حافظ محمد سعید کو گرفتار کر لیا

انہوں نے کہا کہ حافظ سعید سے پاکستانیوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے اور وہ کسی قسم کی کارروائی میں بھی ملوث نہیں ہیں۔ یہ پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے بھارت کا بے بنیاد پراپیگنڈہ ہے۔ پاکستان کے دفاعی اداروں پر الزام لگایا جاتا ہے۔ پاکستان کی عدالتیں فیصلہ دے چکی ہیں اور حکومت پاکستان کو بھی دنیا بتا دینا چاہیے کہ یہ کسی قسم کی مسلح کارروائی میں ملوث نہیں ہے۔

حافظ محمد سعید کو سی ٹی ڈی نے عدالت پیش کر دیا، اہم خبر

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت دباؤ کا شکار نظر آرہی ہے۔ عمران خان کے دورہ امریکہ سے پہلے یہ کارروائی کی گئی ہے۔ میرے خیال گرفتاری کا اس دورہ سے تعلق ہے۔

Comments are closed.