کرونا مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ،اسد عمر کی عوام سے اپیل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کرونا کیسز میں دوبارہ اضافے پر میدان میں آ گئے
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ 70 دن بعد کورونا مثبت ہونے کی شرح 3 فیصد بڑھ گئی ہے تاہم اب کورونا کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے احتیاط لازمی ہے۔
After more than 70 days the national covid positivity ratio was higher than 3% yesterday. Ncoc has tightened restrictions on some high risk public activities. However, the rising spread of the disease can only be controlled if people believe in the need for precautions
— Asad Umar (@Asad_Umar) October 29, 2020
اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کچھ عوامی سرگرمیوں پر پابندیاں سخت کی ہیں،
کرونا وائرس پاکستان میں پھر پھیلنے لگا، دوسری لہر شروع ہو گئی، چوبیس گھنٹوں میں کرونا کے 908 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ 16 اموات ہوئی ہیں
واضح رہے کہ چین سے پھیلنے والا خطرناک کرونا وائرس پاکستان میں بھی پھیلا تا ہم پاکستان نے قدرے قابو پا لیا،ایس او پیز کے تحت تمام شعبہ جات کھول دئے گئے تا ہم عوام کی جانب سے ایس او پیز کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے کرونا کے مزید پھیلنے کا خطرہ ہے
کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات
کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا
پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر،ساتھ ہی سیاسی جماعتوں نے کرونا کے پھیلاؤ کا انتظام کر لیا
پنجاب میں بھی دوبارہ کرونا کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے، خطرے کی گھنٹی
کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی روک تھام کیلئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے ملک بھر میں شاپنگ مالز، دکانیں اور مارکیٹیں رات 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان مین کرونا پھیلنے میں تیزی آنے کے بعد نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق ملک بھر میں تمام شادی ہالز اور ریسٹورنٹس بھی رات 10 بجے بند کر دیئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ تفریح گاہیں اور پارک بھی شام 6 بجے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔








