ساہیوال:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا ایسا اقدام کہ قیدی خوشی سے جوم اٹھے
ساہیوال۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ارم ایاز نے سنٹرل جیل ساہیوال کا دورہ کیا۔اس موقع پر جوڈیشل مجسٹریٹ درجہ اول نصیررشیدسپرنٹنڈنٹ جیل منصور اکبربھی ان کے ہمراہ تھے-دورے کے دوران ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے معمولی نوعیت کے 07 اسیران کو ذاتی مچلکہ پر رہا کرنے کا حکم دیا- انہوں نے خواتین وارڈ،نوعمر بچوں کے وارڈ،مختلف بیرکس،واٹر فلٹریشن پلانٹ اور خواتین وارڈ میں بچو ں کا سکول،خواتین ٹیوٹا کلاس،بیوٹیشن کلاس کا دورہ کیا اور خواتین وارڈ میں کئے گئے انتظامات خصوصا خواتین وارڈ کی انتظامیہ کو سراہا- انہوں نے جیل کے کچن کا بھی دورہ کیا اور کھانے کے معیار اور صفائی ستھرائی اور نظم وضبط کی تعریف کی – دوران وزٹ جیل اسیران کو بمطابق قانون دی جانے والی سہولیات پر مکمل اطمینان اظہار کیا اور جیل انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا