صادق آباد:رحیم یارخان کےنجی اسپتال سے بہت پریشان کن خبرآگئی،اطلاعات کے مطابق رحیم یار خان کے ضلع صادق آباد کے نجی اسپتال میں ایک انتہائی دردناک واقعہ رونما ہوا ہے جس سے ہرآنکھ اشکبارہوگئی ہے

ذرائع کے مطابق رحیم یار خان کے ضلع صادق آباد میں نجی اسپتال کے بچہ وارڈ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے اسپتال میں زیرعلاج 2 نومولود زندگی کی بازی ہار گئے۔

ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے اور آگ پر قابو پایا، ابتدائی رپورٹ کے مطابق اسپتال کے وارڈ میں آگ لگنے کی وجہ سے شارٹ سرکٹ بتائی گئی ہے۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچہ وارڈ میں واقعے کے وقت صرف 2 نومولود بچے ہی زیر علاج تھے، حادثے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔

Shares: