ایاز صادق نے جس طرح ”لاہور کے میر صادق“ کا کردار ادا کیاوہ شرمناک ہےمیاں محمودالرشید

 استحکام پاکستان ریلی سے خطاب کرتے ہوئے میاں محمود الرشید ،ایاز صادق پر برس پڑے کہا کہ نوازشریف، ان کی صاحبزادی اور حواری سوچے سمجھے منصوبے کے تحت قومی اداروں پر کیچڑ اچھالنے میں مصروف ہیں
پی ٹی آئی محب وطن شہریوں کی مدد سے ان کے گندے کھیل کو ناکام بنائے تفصیلات کے مطابق وزیرہاؤسنگ میاں محمودالرشید نے کہا ہے کہ نوازشریف، ان کی صاحبزادی اور حواری ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت قومی سلامتی کے اداروں پر کیچڑ اچھالنے میں مصروف ہیں لیکن محب وطن شہری ان کے گندے کھیل کو ہرقیمت پر ناکام بنائیں گے۔ ایاز صادق نے جس طرح ”لاہور کے میر صادق“ کا کردار ادا کیاوہ شرمناک ہے۔ ایاز صادق مستعفی ہو کر الیکشن لڑیں لاہور والے ان سے قومی اداروں کی تضحیک کا حساب خود لے لیں گے۔ میاں محمود الرشید نے ان خیالات کا اظہار دبئی چوک علامہ اقبال ٹاؤن لاہور سے بھیکے وال موڑ تک نکالی گئی ”استحکام پاکستان“ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پی پی 160کے سینکڑوں ووٹروں اور پی ٹی آئی کارکنوں نے ریلی میں بھرپور شرکت کی۔

میاں محمود الرشید نے کہا کہ نوازشریف اور حواریوں نے ملک دشمنی کی تمام حدیں عبور کر لی ہیں اورملک دشمن ایجنڈے کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ تین بار وزیراعظم رہنے والے نوازشریف کو ملکی سلامتی کے اداروں کے خلاف ایسی گفتگو زیب نہیں دیتی۔ اقتدار سے محروم ہوتے ہی نوازشریف ملکی اداروں کے خلاف زہراُگلنا شروع کر دیتے ہیں۔ میاں محمود الرشید نے کہا کہ اپوزیشن کے گندے کھیل کو ملک دشمنوں کی آشیرباد حاصل ہے لیکن قومی اداروں کے خلاف کی جانے والی ہرسازش ناکامی سے دوچار ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی کے ادارے پاکستان کے دفاع کی ضمانت ہیں۔ ہم ان کے خلاف چلائی جانے والی اس مہم کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ تحریک انصاف محب وطن شہریوں کی مدد سے ملکی اداروں کے خلاف اپوزیشن کی سازش کو ناکام بنائے گی

Shares: