امریکی انتخابات نتائج، ٹرمپ کی پہلی باربرتری،جوبائیڈن پھر آگے نکل گئے
امریکی انتخابات نتائج، ٹرمپ کی پہلی باربرتری،جوبائیڈن پھر آگے نکل گئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی انتخابات کے نتائج میں ڈونلڈ ٹرمپ جو بائیڈن سے پہلی بار آگے نکل گئے ہیں
برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ کے صدارتی انتخاب میں اب سے کچھ دیر قبل تک 39 ریاستوں کےمتوقع نتائج سامنے آ چکے ہیں اور الیکٹورل ووٹوں کی دوڑ میں ڈونلڈ ٹرمپ، پہلی بار جو بائیڈن سے آگے نکل گئے ہیں ،ریاست مونٹانا ووٹنگ کو دیکھتے ہوئے متوقع نتیجے کے تحت صدر ٹرمپ کے حصے میں گیا ہے۔ اس ریاست میں 1968 سے لے کر آج تک صرف ایک بار رپبلکنز کو شکست ہوئی جب یہاں 1992 میں بل کلنٹن نے کامیابی حاصل کی تھی۔
بی بی سی کے مطابق ٹرمپ کے 212 اور جوبائیڈن کے 209 الیکٹورل ہیں ،تھوڑی ہی دیر بعد بی بی سی نے خبر کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے کہا کہ بائیڈن ایک بار پھر آگے نکل گئے ہیں
دوسری جانب امریکہ کی 51 ریاستوں میں سے 29 ریاستوں میں ڈونلڈ ٹرمپ کی برتری ہے جبکہ 22 ریاستوں میں جوبائیڈن جیت رہا ،،فوکس نیوز کے مطابق جوبائیڈن نے اس وقت تک 238 الیکٹورل ووٹ حاصل کر لئے ہیں جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ 213 ووٹ حاصل کر پائے ہیں
واضح رہے کہ صدر ٹرمپ یا جوبائیڈن کو صدارت سنبھالنے کے لیے 538 میں سے 270 الیکٹورل ووٹس کی ضرورت ہے، پولنگ کے مکمل نتائج آنے اور ان کے حتمی سرکاری اعلان کے لیے رواں سال 14 دسمبر کی تاریخ رکھی گئی ہے۔
امریکی انتخابات، نتائج آنا شروع، امریکہ میں بھی تبدیلی نظر آنے لگی
ٹرمپ بمقابلہ جوبائیڈن ، امریکی الیکشن میں کس کا پلڑابھاری ، حیران کن نتائج آنا
امریکی انتخابات، جوبائیڈن نے نتائج مکمل ہونے سے پہلے ہی بڑا اعلان کر دیا
ٹرمپ نے ووٹ چوری کا الزام لگا دیا، ٹویٹر نے بھی فوری ایکشن دکھا دیا
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا میرے لیے صدارتی الیکشن ہارنا آسان نہیں، آج ایک شاندار رات ہوگی لیکن سیاست میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے، ٹیکساس، فلوریڈا، ایری زونا میں ہماری پوزیشن مضبوط ہے، جیت آسان اور ہار بہت مشکل ہوتی ہے، انتخابی نتائج کا اعلان جلد ہونا چاہیے، ارلی ووٹنگ امریکا کے لیے خطرناک ہے، جیت یا ہار کی تقریر ابھی تیار نہیں، پورے ملک سے بہت اچھے نتائج آ رہے ہیں۔
امریکی الیکشن مسلمان خاتون الہان عمرعبداللہ ری پبلکن کو شکست دے کر کامیاب