مریم نواز گلگت پہنچ گئی، کہا "لوٹوں” کو ووٹ نہیں دینا،وزیراعظم بارے بھی کیا اہم انکشاف
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان الیکشن مہم کے لئے ن لیگی رہنما مریم نواز گلگت پہنچ چکی ہیں
مریم نواز کا گلگت ایئر پورٹ پہنچنے پر کارکنان کی جانب سے بھر پور استقبال کیا گیا،بعد ازاں مریم نواز شریف نے گلگت بلتستان کے شہر سکرود میں پہلے الیکشن آفس کا افتتاح کر دیا،اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف بیمار ہونے کے باوجود آپ کے لیے فکر مند ہیں،ایک جعلی وزیراعظم صوبہ گلگت بلتستان کا اعلان کر کے چلے گئے پاکستان کی سیاست اب بدل گئی
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ آپ لوگوں نےعوام کے چینی اورآٹے کے پیسے جیبوں میں ڈال لیے،منہ پرہاتھ پھیرنے والوں کی پریشانی بلاوجہ نہیں ہے ،عوام جانتے ہیں نوازشریف وعدہ نبھانے والا شخص ہے،آپ کی حکومت کس کے ووٹ سے آئیگی، یہ اختیار آپ کے ہاتھ میں ہے،اس اختیارکو جانے نہیں دینا
https://twitter.com/bhmsclinix/status/1324237604028665858
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ کیا سکردو کے کسی نوجوان کو نوکری ملی؟ 50 لاکھ گھروں میں سے کوئی گھرملا؟ آخری دھکا گلگت بلتستان کےعوام لگائیں گے،گلگت بلتستان پرجب میٹنگ ہورہی تھی وزیراعظم ساتھ والے کمرے میں چھپ کربیٹھے تھے ،جوانسان اپنی عزت کی پروانہیں کرتا وہ آپ کی عزت کا کیاخیال کرےگا،عوام کےنمائندے مار کھاتے ہیں لیکن خدمت سے پیچھے نہیں ہٹتے ،یہ وزیراعظم نوکری کر رہا ہے اس کو اپنے حق کا بھی نہیں پتا،جو پارٹی چھوڑ جائے وہ اپنے لئے آواز نہیں اُٹھا سکتا اپنی عوام کے لئے آواز کیسے اُٹھائے گا.
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ عوام وعدہ کریں پارٹی چھوڑنے والے لوٹوں کو ووٹ نہیں دیں گے جو لوگ پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے ووٹ کاحق صرف ان کاہے،آپ کا ہر مسئلہ حل کرنے کی کوشش کروں گی ، الیکشن سے پہلے وزیراعظم کے اعلان کا عوام کیا مطلب لیں گے گلگت بلتستان صوبہ بنانے کا اعلان ڈھونگ ہے یہ عوام جانتے ہیں،ایک آفس کے افتتاح کو گلگت بلتستان کے شیروں نے جلسےمیں بدل دیا، ظلم کے آگے سرنہیں جھکائیں گے، ووٹ چوروں کے آگے سرنہیں جھکائیں گے،
شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش……..ملکی سیاست میں کھلبلی مچ گئی
جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں
مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟
کیپٹن صفدر کا کورٹ مارشل کرو، اب سب اندرجائیں گے،مبشر لقمان کا اہم انکشاف
کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی، پولیس کی جانب سے وی وی آئی پی پروٹوکول
کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری، وفاقی وزراء نے بڑا مطالبہ کر دیا
کراچی جلسہ میں بلانے والی پیپلز پارٹی نے کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری پر ہاتھ کھڑے کر دیئے
نواز شریف کا مریم نواز سے رابطہ، اہم ہدایات دے دیں،مریم سے ایک اور اہم شخصیت کا بھی رابطہ
مریم کو ذاتی حیثیت میں بلایا تھا،نیب نے ن لیگ کے خلاف بڑا فیصلہ کر لیا
مریم نواز کی گاڑی پر پتھراؤ، شہباز شریف، بلاول بھی میدان میں آ گئے
تمام گاڑیوں کی فوٹیجز موجود ،پتھراؤ کرنیوالوں کیخلاف کاروائی ہو گی، راجہ بشارت
نیب دفتر کے باہر ن لیگی کارکنان کی ہنگامہ آرائی پر وزیراعلیٰ کا نوٹس، رپورٹ طلب
ن لیگی کارکنان کے پتھراؤ سے 3 اہلکار زخمی،ن لیگی کارکنان گرفتارکر لئے گئے
فیصل آباد سے آنے والے 3 لیگی کارکنان کے سر پھٹ گئے،کئی گرفتار، ن لیگ کا دعویٰ
مریم نواز کا یوٹرن،مجھے نیب آفس کیوں بلایا گیا؟ سنگین الزام لگا دیا، کہا اب واپس نہیں جاؤں گی
مریم نواز شریف انتخابی مہم کے سلسلے میں 7 روز گلگت بلتستان میں قیام کریں گی5 نومبر کو سکردو پہنچیں گی
مریم نوازشریف5 نومبر کو غواری،6 نومبر کو سکردو اور 7 نومبر کو دمبوداس جلسوں سے خطاب کریں گی.8 نومبر کو گوہکوچ،10 نومبر کو استور اور 11 نومبر کوچلاس میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گی
6 نومبر کو شگر سے سکردو تک ریلی نکالی جائے گی .7 نومبر کو مریم نوازشریف دمبوداس میں منعقدہ استقبالیہ میں شرکت کریں گی.مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے صدر اور سابق وزیراعلی حافظ حفیظ الرحمن مریم نوازشریف کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے
8 نومبر کو گاہکوچ جائیں گی، مسلم لیگ (ن) ڈسٹرکٹ غذر کے زیراہتمام استقبالیہ میں شرکت کریں گی مریم نوازشریف کو مسلم لیگ (ن) کی گلگت بلتستان میں پانچ سال کی حکومت کی کارکردگی، ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی .دورے کے دوران مریم نوازشریف پارٹی امیدواروں، عہدیداروں، کارکنان، نوجوانوں اور بزرگ عمائدین سے ملاقات کریں گی