سندھ حکومت کی جانب سے نابینہ افراد کو مختلف محکموں میں بھرتیوں کے آفر آرڈر دئیے گئے۔ چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے 25 نابینہ افراد کو مختلف محکموں میں بھرتیوں کے آرڈر دئے گئے۔ سندھ سیکریٹریٹ میں تقریب منعقد کی گئی تفصیلات کے مطابق سندھ سیکریٹریٹ میں نابینہ افراد کو سرکاری ملازمتوں کے آفر آرڈر دینے کی تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب میں چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے 25 نابینہ افراد کو 5 فیصد (ڈفرنٹلی ایبل پرسن) کوٹہ پر سندھ کے مختلف محکموں میں بھرتیوں کے آفر آرڈر دئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے کہا کہ حکومتِ سندھ معزور افراد کے 5 فیصد کوٹہ پر عملدرآمد کو یقینی بنایا ہے۔ سندھ حکومت کے مختلف محکموں میں معزور افراد کو 5 فیصد کوٹہ پر ملازمتیں دی جارہی ہیں۔ انہونے مزید کہا کہ جن محکموں میں ابھی تک معزور کوٹہ پر عملدرآمد نہیں ہوا ان محکموں میں جلد معزور افراد کے کوٹہ پر عملدرآمد کے لئے اشتہار دے جائیں گے۔ چیف سیکریٹری سندھ نے آفر آرڈر حاصل کرنے والے امیدوارو سے کہا کہ وہ آج سے سندھ حکومت کا حصہ ہیں اور وہ جس محکمے میں ہونگے وہاں جوش و جذبے سے کام کریں گے۔ تقریب میں چیف سیکریٹری سندھ نے تمام امیدوارو کو انکی نشستوں پر جا کر آفر آرڈر دئے۔ تقریب میں ایڈوکیٹ ندیم شیخ جسٹس ہیلپ لائین اور سندھ ہائے کورٹ بار کی جانب سے سندھ حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس ہیلپ لائین میرٹ پر نابینہ افراد ملازمتیں دینے پر وزیر اعلیٰ سندھ اور چیف سیکریٹری سندھ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ 5 فیصد کوٹے کے تحت محکمہ تعلیم، صحت، پاپولیشن ویلفیئر ڈی ایم سی میں ملازمتیں دی گئی۔

Shares: