اس کام کیلئے وقت نہیں ،ہمارا فوکس کس پر ہو گا؟ جوبائیڈن کا بڑا اعلان

0
45

اس کام کیلئے وقت نہیں ،ہمارا فوکس کس پر ہو گا؟ جوبائیڈن کا بڑا اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی الیکشن میں ٹرمپ کے مقابلے میں آگے آنے والے اور متوقع امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ ووٹوں کی گنتی سے ہماری جیت واضح جیت نظر آرہی ہے،وقت ہے کہ ہم مل کر بحیثیت قوم ایک ساتھ بحران سے نکلیں،ابھی حتمی اعلان نہیں ہوا تا ہم برتری حاصل ہے،تمام ووٹوں کی گنتی کی جانی چاہیے،

جوبائیڈن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم صدارتی الیکشن جیت رہے ہیں،حتمی نتائج کے منتظر ہیں ،ہمیں عوام نے مینڈیٹ دیا ہے ،ہم 300 سے زیادہ الیکٹورل ووٹ حاصل کرنے کی راہ پر گامزن ہیں۔ ہم نے 74 ملین سے زیادہ ووٹ حاصل کیے ہیں، اور امریکہ کی تاریخ میں آج تک کسی صدارتی امیدوار کو اتنے ووٹ نہیں ملے۔

جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ غصہ اور دوسروں کو برا بھلا کہنا چھوڑ دیں ،ہمیں شدید مشکلات درپیش ہیں اور تعصب پسندی پر ضائع کرنے کے لیے ہمارے پاس مزید وقت نہیں ہے۔ ہم ایک دوسرے کے مخالف ہوسکتے ہیں ، لیکن ہم دشمن نہیں ہیں۔ صدارتی انتخابات میں واضح برتری حاصل کریں گے،جمہوریت کو نقصان نہیں پہنچنے دیا جائے گا،انتشار اور اختلافات میں الجھ کروقت ضائع نہیں کرنا چاہتا،ہمارا معاشی منصوبہ کورونا کے بعد نقصان پرقابو پانے کیلئے ہوگا،کورونا وائرس سے 2 کروڑ لوگ بےروزگار ہوئے،ہماری سیاست کا مقصد مسائل کو حل کرنا ہے، امریکی عوام نے ماحولیات اورمعیشت کی بہتری کیلئے ووٹ دیا

امریکی انتخابات، ٹرمپ نے الزامات کی بوچھاڑ کر دی،ٹرمپ کو میڈیا کا بھی بڑا جھٹکا

ٹرمپ بمقابلہ جوبائیڈن ، امریکی الیکشن میں کس کا پلڑابھاری ، حیران کن نتائج آنا

امریکی انتخابات، جوبائیڈن نے نتائج مکمل ہونے سے پہلے ہی بڑا اعلان کر دیا

ٹرمپ نے ووٹ چوری کا الزام لگا دیا، ٹویٹر نے بھی فوری ایکشن دکھا دیا

امریکی الیکشن مسلمان خاتون الہان عمرعبداللہ ری پبلکن کو شکست دے کر کامیاب

امریکی انتخابات نتائج، ٹرمپ کی پہلی باربرتری،جوبائیڈن پھر آگے نکل گئے

کامیابی کا جشن منانے کی تیاری کررہے ہیں،ٹرمپ

شکست خوردہ ٹرمپ نے ایسا قدم اٹھا لیا جس کی کسی کو توقع نہ تھی

امریکی انتخابات، حتمی نتائج سے قبل ہی ہنگامے، جلاؤ گھیراؤ، گرفتاریاں شروع

جوبائیڈن کے حامیوں کا ٹرمپ سے وائیٹ ہاؤس چھوڑنے کا مطالبہ

ٹرمپ کے حامیوں  نے الیکشن سینٹر کا گھیراو کر لیا

ٹرمپ کی بے بسی، کس نے بات ماننے سے انکار کر دیا؟

Leave a reply