2020انتخابات نےامریکہ کوتباہی کے دہانے پرپہنچادیا،ٹرمپ کے حامیوں نے بغاوت کردی

0
38

ایریزونا :2020امریکی انتخابات نے امریکہ کوتباہی کے دہانے پرپہنچادیا،ٹرمپ کے حامیوں نے بغاوت کردی ،اطلاعات کے مطابق امریکا میں حالات تشویش ناک، ٹرمپ کے حامی اسلحہ لے کر سڑکوں پر نکل آئے۔ ہرطرف بغاوت کا سماں ہے اورسیکورٹی ادارے پریشان دکھائی دیتے ہیں‌

 

تفصیلات کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات کے سلسلے میں ہوئی ووٹنگ کے تیسرے روز بھی حتمی نتائج کا اعلان نہیں ہو سکا۔ اس صورتحال میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ دھاندلی کر کے انہیں ہرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ادھر امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ حالات بگڑتے ہی جارہے ہیں اورامریکا کی کئی ریاستوں میں مظاہرے اور جھڑپیں ہو رہی ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق مختلف امریکی ریاستوں میں ڈونلڈ ٹرمپ اور جوبائیڈن کے حامیوں کے درمیان تصادم ہوا ہے۔

 

ریاست ایریزونا میں ٹرمپ کے حامیوں کے ہاتھ میں اسلحہ بھی دیکھا گیا۔ اس صورتحال میں سیکورٹی فورسز حالات کو کنٹرول کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہیں۔جبکہ امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں بھی سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

Leave a reply