میں نہیں مانتا،میں نہیں مانتا:ٹرمپ شہبازشریف بن گیا: جوبائیڈن46 ویں امریکی صدر:ٹرمپ نےاپنی فتح کاخود ہی اعلان کردیا

واشنگٹن :میں نہیں مانتا،میں نہیں مانتا:ٹرمپ شہبازشریف بن گیا :جوبائیڈن46 ویں امریکی صدر؛ٹرمپ نے اپنی فتح کا خود ہی اعلان کردیا،اطلاعات کے مطابق بائیڈن سے پیچھے ہونے کے باوجود ٹرمپ نے اپنی جیت کا اعلان کردیا

امریکی صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن سے پیچھے ہونے کے باوجود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الیکشن میں اپنی جیت کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ’میں یہ الیکشن بہت بڑے مارجن سے جیت گیا ہوں‘۔

 

https://www.youtube.com/watch?v=_fCSprUH5I0

جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ ووٹوں کی گنتی سے واضح جیت نظر آرہی ہے، تمام ووٹوں کی گنتی ہونی چاہیے جس پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ بائیڈن کو جیت کا جھوٹا دعویٰ نہیں کرنا چاہیے، وہ بھی یہ دعویٰ کر سکتے ہیں اور بعد ازاں ٹوئٹر پر انہوں نے اپنی جیت کا دعویٰ کرہی ڈالا

ٹرمپ کا یہ خود ساختہ فتح کا اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب صرف 6 ریاستوں پنسلوانیا، شمالی کیرولینا، جارجیا، نیواڈا، ایریزونا اور الاسکا کے نتائج بھی جوبائیڈن کے حق میں آنے شروع ہوگئے

امریکا کے صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے اور اب وہ امریکا کے 46 ویں صدر ہوں گے۔

ریاست پنسلوانیا کا نتیجہ آنے کے بعد ڈیموکریٹک امیدوار 77 سالہ جوبائیڈن نے مطلوبہ 270 سے زائد الیکٹورل ووٹس حاصل کرلیے جس کے بعد ٹرمپ عہدہ صدارت کی دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں۔

امریکی خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ریاست پنسلوانیا میں ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن نے ری پبلکن پارٹی کے ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے کر 20 الیکٹورل ووٹس اپنے نام کیے جس کے ساتھ ہی انہوں نے صدر بننے کیلئے مطلوبہ 270 الیکٹورل ووٹس حاصل کرلیے۔

یاد رہے کہ شہبازشریف یہ بغاوت اکثرکرتے ہیں

Comments are closed.